The Suez Canal of Egypt. 53

مصر کی تاریخ ساز نہر سویز کی 150 ویں سالگرہ، قاہرہ میں منفرد نمائش

Spread the love

تاریخ ساز نہر سویز

قاہرہ (جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں تاریخ ساز نہر سویز کی بین الاقوامی جہاز رانی کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی نمائش منعقد کی گئی ہے، جس کا اہتمام مصری وزارت آثار قدیمہ نے کیا ہے، اس منفرد خصوصی نمائش میں مصنوعی اشیاء بڑی تعداد میں پیش کی گئی ہیں، نمائش مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مانیال پیلس اور عجائب گھر میں منعقد کی گئی ہے-

یہ بھی پڑھیں : مصر میں انوکھی اے ٹی ایم

عالمی جہاز رانی کی 150 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ منفرد نمائش میں محمد سید پاشا سے متعلق مختلف قسم کی اشیاء پیش کی گئی ہیں- پاشا اس وقت مصر کے حکمران تھے جنہوں نے نہر سویز تعمیر کرنے کی اجازت دی تھا، اور خدیو اسماعیل کی حکمرانی میں نہر کو عالمی جہاز رانی کیلئے کھولا گیا تھا-

نمائش کا مقصد نہر سویز کا تاریخی پسِ منظر اجاگر کرنا

مانیال پیلس اورعجائب گھر کے ڈائریکٹر ولا الدین بدوائی کا کہنا ہے کہ اس نمائش کا مقصد نہر سویز کی 150 ویں سالگرہ منانا ہے، تاکہ تاریخ کے ذریعے عوام کو نہر سویز کا تاریخی پس منظر اور اطلاعات فراہم کی جا سکیں، جو 17 نومبر1869 میں کھولی گئی تھی، نمائش میں جو نمایاں اشیاء رکھی گئی ہیں ان میں سکے بھی ہیں جو نہر کھولنے کی سالگرہ کی نشاندہی کرتے ہیں- ایسے کپ بھی رکھے گئے ہیں جن پر خدیو اسماعیل کا نام اور نقش ابھرا ہوا ہے-

نہرکی تعمیر سے عالمی تجارت میں انقلاب برپا ہوگیا

سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ نمائش میں خدیواسماعیل کے ولی عہد محمد توفیق اور جدید مصر کے بانی محمد علی پاشا کیساتھ تصویر بھی رکھی گئی ہے- نہر سویز اپنی تعمیر مکمل ہونے کے 10 برس بعد کھولی گئی تھی، یہ دنیا کا سب سے اہم بحری راستہ ہے- اس تاریخ ساز نہرسویز کی وساطت سے بحری جہازوں کو افریقہ کے گرد جہاز رانی کی بجائے یورپ اور جنوبی ایشیاء کے درمیان سفر کرنے کی اجازت دی گئی تھی- اس تاریخ ساز نہر سویز ہی کی بدولت یورپ اور ہند کے درمیان فاصلہ 7 ہزار کلو میٹر کم ہوگیا۔ عالمی تجارت میں انقلاب برپا ہوا-

تاریخ ساز نہر سویز