51

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پر بجلی گرا دی

Spread the love

اسلام آباد (جتن آن لائن سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی

کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات شروع ہو گئیں، دونوں جماعتوں کو 26 نومبر کو

سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں، درخواست گزار

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے دونوں جماعتوں کے اکائونٹس منی

لانڈرنگ کیلئے استعمال ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہونے کا دعویٰ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : جے یو آئی ملیشیا انصارالاسلام پر پابندی ،سمری وزارت قانون، الیکشن کمیشن کو ارسال

بدھ کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ (ن)

اور پیپلزپارٹی کے اکائونٹس میں فارن فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے دونوں جماعتوں کو

نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن چھبیس نومبر کو مسلم لیگ (ن) اور

پیپلزپارٹی کے اکائونٹس کی چھان بین کرے گا۔ کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے

پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کو طلب کر لیا ہے۔

یاد رہے اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ رہبر کمیٹی الیکشن کمیشن سے مطالبہ کر چکی ہے

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے غیر ملکی فنڈنگ کیس کی پانچ سال سے زیر التوا

سماعت ختم اور ازسر نو روزانہ کی بنیادوں پر شروع کی جائے- اس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب

سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے- وزیراعظم عمران خان اپنی جماعت کے ایک اجلاس میں کہہ چکے ہیں

فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں- تمام تر ریکارڈ فراہم کر رکھا

ہے- اپوزیشن اپنی سیاست چمکانے کیلئے ادھر اُدھر کی چھوڑ رہی ہے-