35

پاکستانی فضائی حدود میں امریکی فوجی طیارے کو داخل ہونے سے روک دیا گیا

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی فوجی طیارہ کی

پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بناد ی ۔سول ایوی ایشن

اتھارٹی کے ایئرٹریفک کنٹرولرنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کی

حدود میں داخل ہونیوالے امریکی فوجی طیار ے کو روک دیا۔طیارہ مسقط سے ہوتا

ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوگیا تھا۔ ایئرٹریفک کنٹرولرنے پائلٹ سے پاکستان میں

داخل ہونے کا ا جا زت نامہ اورکوڈ طلب کیا جس پراس نے بتانے سے انکارکردیا۔

ایئرٹریفک کنٹرولرنے وارننگ دی جس پرطیارہ کوواپس جانا پڑا۔ سول ایو ی ایشن

اتھارٹی نے غیرملکی طیارہ کی فضائی حدود میں بغیراجازت داخل ہونے کی

فوری اطلاع اعلیٰ حکام کو دیدی ۔