53

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

مالی طور پر کچھ معاملات میں پریشنی لاحق رہے گی۔ آپ چاہ کر بھی ابھی کچھ نہیں کر سکتے۔ جو لوگ کاروبار کر رہے ہیں وہ مزید سرمایہ کاری کرنے سے بھی گریز کریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

صورتحال قدرے آزمائشی سی ہے۔ اس لئے ابھی اپنے مقصد میں خاص کامیابی ملنے کا امکان نہیں ہے۔ آپ دل برداشتہ نہ ہوں جو مل رہا ہے خاموشی سے لے کر چلیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صحت کے حوالے سے معاملات زیادہ مناسب نہیں ہیں۔ آپ اس پر توجہ دیں اور صدقہ بھی لازمی دیں۔ جو لوگ نوکری پیشہ ہیں ان کے لئے آج کا دن بے حد اچھا رہے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ چاہ کر بھی ابھی وہ حاصل نہیں کر سکتے جس کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ اس لئے اس کا پیچھا چھوڑ دیں۔ اور ان دنوں صرف اپنے روز گار پر توجہ دینا آپ کے لئے زیادہ اہم ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کی پوزیشن اب بہتری کی طرف جانے کا اشارہ کر رہی ہے۔ اس سے فائدہ اٹھائیں بس محنت کریں گے تو اس کے نتائج بھی فوری طور پر مل جائیں گے۔ فضول کام نہ کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ابھی تک بندش والی صورتحال محسوس ہو رہی ہے۔ آپ نظر ضرور اتاریں اور روزانہ 450 مرتبہ حسبنا اللہ و نعم الوکیل کا ورد شروع کر دیں۔ انشاء اللہ سب اچھا ہو جائے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
موجودہ حالات میں صرف استخارے کی مدد سے چلنا ہوگا۔ آپ جلد بازی میں اپنا نقصان نہ کر لیں۔ اور کوشش کریں ابھی کسی بڑے کام میں ہاتھ نہ ہی ڈالا جائے تو بہتر ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج کا دن اچھا ہے روز گار کے حوالے سے انشاء اللہ بہتری کی امید ہے۔ اور جس طرف سے رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ بھی دور ہوں گی۔ جو لوگ بیمار میں وہ بھی اب بہتری محسوس کریں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
روزگار کا خانہ بحکم اللہ دن بدن اچھا ہوتا جا رہا ہے۔ آپ کی مکمل توجہ درکار ہے اور اس وقت کا اٹھایا گیا قدم بڑی بہتری لئے گا۔ قرض وغیرہ بھی اب ادا ہو سکتا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
صورتحال آج آپ کے حق میں بڑی شاندار جا رہی ہے۔ آپ جس بھی کام کے پیچھے پڑے ہوئے تھے اس میں بہتری کی امید ہے۔ اور آپ کی ضرورت کے تحت اچھی رقم بھی مل سکتی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن لوگوں نے اپنے راستے الگ کر لئے ہیں اپنوں کے ساتھ وہ غلطی پر ہیں۔ ابھی وقت ہے آپ غصہ ختم کر دیں اور صلح کر لیں ورنہ بڑا ہی عرصہ لگ جائے گا دوبارہ ملنے میں یہ وارننگ ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
مبارک دن ہے ہر معاملے میں بہتری کا سامنا ہونے کی امید ہے جو لوگ مذہب کی طرف رجحان رکھتے ہیں۔ ان کے لئے اب کسی منزل کے قریب پہنچ جانے کا اشارہ بھی ہے انشاء اللہ۔