socide bom blast 53

کابل ملٹری ٹریننگ سینٹر کے قریب خودکش دھماکہ،4 افغان فوجی زخمی

Spread the love

کابل(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک ) کابل ملٹری ٹریننگ سینٹر کے قریب خودکش دھماکہ،4 افغان فوجی زخمی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری ٹریننگ سینٹر کے قریب خودکش دھماکے میں چار افغان اہلکار زخمی ہوگئے۔ فوجی ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : کابل، شادی ہال میں خود کش دھماکہ، 65 باراتی جاں بحق، 200 زخمی

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ دھماکہ دارالحکومت کابل کے علاقے پولیس ڈسٹرکٹ 19 میں گزشتہ روز صبح ہوا- ایک خودکش بمبار نے فوجی ٹریننگ سینٹر کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا یا۔ جس کے نتیجہ میں سکیورٹی ڈیوٹی پر 4 فوجی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا- زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا-

دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی، رجمان افغان وزارت داخلہ نصرت رحیمی

ترجمان کا کہنا تھا، زخمی اہلکاروں کا علاج معالجہ جاری ہے- خود کش دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ نصرت رحیمی کا کہنا تھا واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں-

دھماکوں کا پس منظر، افغان امن عمل اور امریکہ

افغانستان میں بم دھاکے،خود کش حملے روز کا معمول بن چکا ہے- افغان طالبان سمیت ملک میں اثرورسوخ رکھنے والے افغان قبائل اپنی اپنی حیثیت میں انفرادی یا حکومت کیساتھ مل کر ایک دوسرے کیخلاف ایک عرصے سے نبرد آزما ہیں- گزشتہ سال سے متحارب قبائل اور امریکہ کے مابین افغان امن عمل آگے بڑھا اور پانچ عشروں سے شورش کی زد میں چلے آ رہے ملک میں قیام امن امید بندھ گئی، تاہم امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عین معاہدہ طے پانے کے قریب پہنچ کر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا- امن عمل اس وقت سے ٹھپ ہے- اس ضمن میں پاکستان نے سہولت کار کا کردار ادا کیا- چین اور روس بھی افغانستان میں قیام امن کے خواہاں ہیں اور عملی اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں-

کابل ملٹری ٹریننگ سینٹر کے قریب خودکش دھماکہ،4 افغان فوجی زخمی