Amrika President Donald Trump Talking with Media 44

صدر ٹرمپ اپنے خلاف مواخذے کیلئے انکوائری میں گواہی پرتیار

Spread the love

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مواخذے کیلئے

کانگریس کی انکوائری میں شہادت دینے پر تیار ہو گئے۔ پیر کے روز سی بی این

نیوز کے ساتھ تازہ انٹرویو میں انہوں نے اپنی شدید مخالف کانگریس سپیکر نینسی

پلوسی کی تجویز سے ڈرامائی طور پر اتفاق کر لیا، تاہم انہوں نے ڈیموکریٹک لیڈر

پر تنقید اور ان کا مذاق اڑانے کا بھی سلسلہ جاری رکھا۔ سپیکر نینسی پلوسی کے

حکم پر کانگریس کی متعدد کمیٹیو ں نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کیلئے قرارداد

پیش کرنے سے قبل انکوائری شروع کی تھی جو اب دوسرے ہفتے میں داخل ہو

گئی ہے۔ پہلے ہفتے میں وائٹ ہائوس کے تین موجودہ اور سابق حکام نے شہادت

پیش کی تھی جن میں یوکرائن میں امریکہ کے اعلیٰ سفارتکار بل ٹیلر، وزارت

خارجہ کے اعلیٰ افسر جارج کنیٹ اور یوکرائن میں سابق سفیر ماری یووانووچ

شامل تھے۔ اب مزید آٹھ گواہوں کا شیڈول تیار ہے جوآج منگل تا جمعرات تک

جاری رہے گا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے تازہ انٹرویو میں بتایا وہ کانگریس کمیٹی کے

سامنے پیش ہونے کی بجائے تحریری شہا دت دینے کیلئے تیار ہیں۔ قبل ازیں

سپیکر پلوسی نے ایک انٹرویو میں واضح کیا تھا صدر ٹرمپ کو مکمل اختیار ہے

وہ کمیٹی کے سامنے اپنی صفائی پیش کریں جسے قبول کرتے ہوئے وہ تحریری

شہادت پیش کرنے پر غور کر رہے ہیں ۔ یاد رہے گزشتہ صدارتی انتخابات میں

ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں روسی مداخلت کے الزامات کے بعد خصوصی تفتیش کار

رابرٹ میولر نے کئی ماہ کی تحقیقات کے بعد اپنی طویل رپورٹ میں بتایا تھا انہیں

اس سلسلے میں کافی شہادتیں ملی ہیں لیکن انہوں نے صدر ٹرمپ پر فرد جرم عائد

کرنے کا معاملہ اٹارنی جنرل پر چھوڑ دیا تاہم انہوں نے صدر ٹرمپ کیخلاف فرد

جرم عائد کرنے سے انکار کر دیا ۔ اس کے بعد یوکرائن کے صدر کیساتھ ٹیلی فون

پر بات چیت میں صدر ٹرمپ پر الزا م سامنے آیا کہ انہوں نے اپنے مخالف

صدارتی امیدوار جوبائیڈن کیخلاف موثر کارروائی شروع کرنے کے بدلے میں

یوکرائن کی امداد بحا ل کرنے کا وعدہ کیا۔ دو انٹیلی جنس افسروں نے خفیہ طور

پر فون سننے کے بعد انسپکٹر جنرل کو شکایت جمع کرائی۔ اس کیساتھ ساتھ سینیٹ

میں ڈ یمو کریٹک اور ریپبلکن پارٹی کے دو ارکان صدر ٹرمپ پر ٹیکس

گوشوارے چھپانے کی انکوائری کر رہے ہیں۔ یہ معاملہ بھی مواخذے کی تحریک

میں شامل ہو سکتا ہے۔