35

صوبائی دارلحکومت میں گرانفروشی کا سلسلہ نہ رک سکا،سبزیاں عوام کی پہنچ سے باہر

Spread the love

لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ روز بھی گرانفروشی کا

سلسلہ نہ رک سکا ،پرچون سطح پر دکانداروں نے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں

بکھیرتے ہوئے من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی ،سرکاری نرخ نامے میں

ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 210روپے مقررتھی تاہم دکاندار رسد میں کمی کو جواز

بناتے ہوئے 250تا280روپے فی کلو تک فرو خت کرتے رہے۔ آلو کچا چھلکا

52روپے کی بجائے 65تا 70 ،آلو شوگر فری 36کی بجائے 40،آلو سٹور 30کی

بجائے 35،پیاز 74کی بجائے 80سے 90روپے،لہسن دیسی 267کی

بجائے310روپے،لہسن چائنہ 250کی بجائے300تا310روپے،ادرک چائنہ

سرکاری نرخ 312کی بجائے400،بینگن34کی بجائے45 ،کریلے52روپے کی

بجائے65،پالک فارمی 24کی بجائے30،ٹینڈے دیسی54کی بجائے65،پالک دیسی

27کی بجائے 35،لیموں چائنہ50کی بجائے80،میتھی42کی بجائے 50 ، لہسن

ایرانی 214کی بجائے240،بند گوبھی66کی بجائے75روپے،پھول گوبھی34کی

بجائے60،گھیا کدو37کی بجائے45،شلجم28کی بجائے40س،سبز مرچ 195 کی

بجائے200سے210،اروی 63کی بجائے78،بھنڈی78کی بجائے95،مٹر 98کی

بجائے160،مولی16کی بجائے23روپے،گھیا توری72کی بجائے85،گاجر

چائنہ42کی بجائے50،گاجر دیسی42کی بجائے50،پھلیاں63کی بجائے75 اور

مونگرے83کی بجائے90سے 100روپے فی کلو تک فروخت ہوئے۔علاوہ ازیں

برائلر گوشت کی قیمت 14روپے کمی سے 202روپے،زندہ برائلر مرغی10روپے

کمی سے 130روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت110روپے فی درجن پر

مستحکم رہی۔اس ضمن میں عوام کا کہنا تھا ایسا ملک میں پہلی بار ہوا ہے کہ

سبزیاں تک ان کی قوت خرید سے باہر ہونے لگی ہیں،حکومت کو چاہیے کہ وہ

اصلاح احوال کرے ،بصورت دیگر عام آدمی کا جینا جو پہلے ہی دو بھر ہوچکا

ہے مزید ابتر ہو جائیگا۔ ترجمان ایم سی آئی کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی

جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کریں گے، شہریوں کو ارزاں

نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔ ریٹ لسٹوں سے

متعلق ابہام کا خاتمہ بھی کیا جائے گا ۔فیصلہ چیف آفیسر ایم سی آئی اور ڈپٹی

کمشنرآئی سی ٹی نے مشاورت کے بعد کیا۔ ترجمان نے بتایاشہر بھر میں یکساں

نرخوں کے نفاذ سے عام صارفین کو سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ اشیاء

خوردونوش کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنرز باقاعدگی کیساتھ پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی

نگرانی کریں گے۔ گرانفروشی کرنیوالوں کیخلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی

جائیگی۔