39

کلبھوشن بھارت کا اصل چہرہ،انڈین وزیرخارجہ کا انٹرویو مکروہ مہم، پاکستان

Spread the love

اسلام آباد (جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بی جے پی کو تشدد پسند

پارٹی، بھارتی وزیر خارجہ سبرامینیم جے شنکر کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں

امن سے متعلق دیے بیان کو مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کا وضع کردہ نقشہ کشمیرمسترد ہونا پاکستان کی کامیابی

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا بھارتی وزیر خارجہ کا

فرانسیسی اخبار و دیگر مخصوص میڈیا اداروں کو انٹرویو میں بیان بے بنیاد

اوربھارتی حکومت کی پاکستان مخالف مکروہ مہم کی ایک اور مثال ہے-

بی جے پی آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریہ، نسل پرستی ایجنڈا پر گامزن

بھارتیہ جنتا پارٹی آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے اور نسل پرستی کے ایجنڈے

پر گامزن ہے، پاکستان نے بھارت کو تنبیہ کی ہے وہ اسلام آباد کیخلاف جنون اور

حقائق مسخ کرنے سے باز رہے۔ ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا دہشتگردی کیلئے

پاکستان بھیجا گیا کلبھوش بھارت کا اصل چہرہ ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب

سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا بھارتی وزیر کے مقبوضہ کشمیر حالات

معمول کے مطابق ہونے کا دعویٰ وہاں ریاستی دہشتگردی پر بوکھلاہٹ کا ثبوت

ہے۔ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل کیوں نظر نہیں آ رہے؟

بھارت نفرت کا پرچار کرنیوالوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن چکا

بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کررہا

ہے۔ بھارت نفرت کا پرچار کرنیوالوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے۔ انڈیا میں

ریاستی سرپرستی میں اپنی اقلیتیوں کے نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔ بھارت میں آر

ایس ایس اور بی جے پی انتہا پسند نظریے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

پاکستانی قیادت کی نومنتخب سری لنکن صدرکو بھی مبارک باد

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا گوتابایا راجا پاکسا نے 7 نومبر کو ہونیوالے سری

لنکا کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان امید کرتا ہے نو

منتخب صدر کی قیادت میں سری لنکا خوشحالی و امن کی طرف سفر جاری

رکھے گا، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین

سینیٹ صادق سنجرانی اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکا کے

نومنتخب صدر گوتابایاراجہ پاکسا کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

پاکستان سری لنکن حکومت کی طرف سے آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات

کے انعقاد پر بھی مبارکباد دیتا ہے۔ پاکستانی قیادت نئے سری لنکن صدر اور ان

کی ٹیم کیساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی منتظر ہے۔

پاکستان سری لنکا سے شراکت داری کونئی بلندیوں پر لےجانے کیلئے پُرعزم

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا مزید کہنا تھا حکومت پاکستان دیرینہ

تعلقات کو بھرپور انداز میں آگے بڑھانے و اس شراکت داری کو نئی بلندیوں پر

لے جانے کا عزم رکھتی ہے۔ منتخب سری لنکن صدر کی قیادت میں سری لنکا

مزید ترقی کریگا، پاکستان سری لنکن تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

پاکستان