Lodon, Prince-Charles Shaking Hands to their Followers 108

برطانوی شہزادہ چارلس 71 برس کے ہو گئے، سالگرہ کا جشن جاری

Spread the love

لندن (جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)
برطانوی شاہی خاندان کے چشم و چراغ، ملکہِ برطانیہ کے صاحبزادے پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس 71 برس کے ہو گئے- ملک بھر میں شہزادے کی سالگرہ کا جشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہزادی ڈیانا ڈاکٹر حسنات کیساتھ پاکستان منتقل ہونا چاہتی تھیں، جمائما

میڈیارپورٹس کے مطابق ملکہ الزبتھ دوئم اور شہزادہ فلپ کے سب سے بڑے بیٹے پرنس چارلس 14 نومبر 1948 کو لندن میں پیدا ہوئے۔ شہزادہ چارلس دو جون 1953 کو اپنی والدہ کی تاجپوشی پر ولی عہد بنے- 1970 میں انہوں نے گریجویشن کیا- اس کے بعد انہوں نے برطانیہ کی بحری و ہوائی افواج میں بھی خدمات انجام دیں۔

شہزادہ چارلس کی ڈیانا اوردیرینہ دوست کمیلا پارکر سے شادیاں

شہزادہ چارلس کی شادی 29 جولائی 1981 کولیڈی ڈیانا سے انجام پائی- اختلافات کے باعث ان میں 1996 میں علیحدگی ہوگئی۔ شہزادہ چارلس نے بعد میں اپنی دیرینہ دوست کمیلا پارکر سے 2005 میں دوسری شادی کر لی-

برطانوی شہزادہ چارلس