67

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

حالات میں غیر معمولی تبدیلی آپ کے لئے وقتی ٹینشن تو لا سکتی ہے مگر فکر مند ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ کل شام تک ہی صورت حال خراب سے ٹھیک ہو جائے گی، ان شاء اللہ

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی جرم میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ اب ان کی رہائی کا سلسلہ بن جائے گا اور کسی بڑے فیصلے کی جانب بھی پیش قدمی کا امکان ہے جو آپ کے لئے بہتر رہے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کیوں بات بات پر پریشان ہو جاتے ہیں۔ حالانکہ زائچے میں کوئی ایسی بات نہیں ہے۔ ذاتی کسی وجہ سے صورت حال خراب ہو سکتی ہے۔سچی توبہ کی اشد ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج آپ کو اپنی مرضی کے مطابق ایک کام ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اپنی نیت صاف رکھ کر پوری کوشش کریں گے تو صورت حال آپ کے حق میں ہوتی چلی جائے گی، فکر نہ کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اپنے لئے خود مشکلات پیدا نہ کریں۔ واپسی کا راستہ اختیار کریں۔ اللہ پاک سے صرف مدد مانگیں۔ دوسروں کے سامنے دست سوال کرکے خود کو گناہ گار بالکل نہ کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ کسی بھی قسم کے لالچ میں آئیں گے۔ وہ اپنے لئے مشکلات پیدا کر لیں گے۔ آج آپ کو دور رہنا ہو گا۔ ایسے لوگوں سے ، اور ابھی تبدیلی کام کی بالکل کوشش نہ کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صرف اپنے کام سے کام رکھیں اور کوشش کریں کہ عصر اور مغرب کے درمیان مکمل خاموش رہا جائے، پھر اس کے اثرات بھی دیکھیں جو اثرات محسوس کئے جا رہے ہیں۔ وہ کم ہوں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو بار باروارننگ دی جا رہی ہے کہ ناجائز آمدن سے دور رہیں اور کسی کا حق مار کر آپ حاصل بھی کچھ نہیں کر سکتے۔ بہرحال اس میں شدید نقصان کا خطرہ موجود ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
استخارے کے بغیر نہ چلیں۔ آپ مسلسل غلطی پر غلطی کر رہے ہیں جو کہ سخت نقصان دہ بات ہے۔ اپنی مرضی سے قدم نہ اٹھائیں۔ دوسروں کے معاملے سے بھی کوسوں دور رہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ اپنے کام میں تبدیلی چاہتے ہیں۔وہ صرف 14یوم اور انتظار کر لیں فرق نہ پڑے تو پھر جو دل چاہے کریں، ویسے امید ہے کہ اسی جگہ پر فائدہ حاصل ہو جائے گا، ان شاء اللہ

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جب تک آپ کوئی بڑا قدم نہیں اٹھائیں گے۔ حالات بھی نہیں بدلیں گے۔ اس لئے آپ کو اب ہمت کرنا ہو گی اور اپنے بارے میں سوچنا ہو گا ،وراثتی امور بھی سامنے ہیں اب۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اچھا دن ہے۔ کسی کام میں بڑا مبارک ثابت ہو گا اور روحانی طور پر بھی کوئی فائدہ حاصل ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ آپ بس نماز کی پابندی کریں اور سچ بولیں۔