34

کمرشل بینکوں کی پیشکش پرحکومت نے 112ارب روپے قرضہ لے لیا

Spread the love

کراچی( سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے کمرشل

بنکوں سے 112ارب روپے کا قرضہ حاصل کرلیا۔سرکاری ذرائع کا کہناہے

کمرشل بنکوں سے حاصل کیا گیا یہ قرض پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے

حاصل کیا گیا۔ذرائع کے مطا بق کمرشل بنکوں کی طرف سے حکومت کو

251ارب روپے قرض فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی تھی تا ہم حکومت نے

112ارب روپے لئے ۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے یہ

قرض تین ، پانچ اور دس سالہ مدت کیلئے سود پر حاصل کیا۔باون ارب رو پے تین

سال کیلئے گیارہ اعشاریہ اسی فیصد شرح سود پر حاصل کئے ہیں جبکہ چالیس

ارب روپے گیارہ اعشاریہ پینتالیس فیصد شرح سود پر پانچ سال کیلئے قرض لیا

گیا۔اسی طرح بیس ارب روپے دس سال کیلئے گیارہ اعشاریہ پینتیس فیصد شرح

سود پر قرض لیا گیا۔سٹیٹ بینک کی جاری کر دہ رپورٹ میں کہا گیا تھا حکومتی

قرضے تاریخ میں پہلی بار 33 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔رپورٹ

کے مطابق ستمبر 2019 کے اختتام تک ملکی قرضے 33 ہزار 247 ارب روپے

کی سطح پر آ گئے جو گزشتہ سال اسی ماہ 25 ہزار ارب روپے کی سطح پر تھے

۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران ملکی قرضوں میں آٹھ

ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے سے ا

ب تک ملکی قرضوں میں نو ہزار ارب روپے تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔

حکومت قرضہ