chaudhry brothers talking with media at lahore. 52

نواز شریف بیرون ملک علاج معاملہ، چوہدری برادران کا حکومت پر دبائو بڑھانے کا فیصلہ

Spread the love

چوہدری برادران

لاہور(جتن آن لائن خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ( ق) کی قیادت نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے علاج کیلئے بیرون ملک روانگی کو یقینی بنانے کیلئے میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا ۔ بتایا جاتا ہے اس حوالے سے صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین حکومت اور شریف فیملی کے مابین درمیانی راستہ نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں : ق لیگ کا اجلاس، ملکی امور کو چلانے کے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار

ذرائع کا کہنا ہے مسلم لیگ (ق) کی قیادت مسلم لیگ ( ن) لیگ قائد نوازشریف کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے- انکی صحت کے حوالے سے فکر مند بھی ہے- اس ضمن میں ق لیگ کی قیادت نے نوازشریف کو علاج کیلئے بیرون ممالک جانے کی اجازت دینے کیلئے حکومت پر سیاسی اور اخلاقی دبائو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے صدر (ق) لیگ چوہدری شجاعت حسین اس سلسلے میں وزیر اعظم سے رابطہ کریں گے- ملاقات میں انھیں قائل کریں گے کہ اپنے مشیروں کی باتوں میں نہ آئیں- نوازشریف کو غیر مشروط طور پر علاج کیلئے بیرون ملک جانے میں اپنا کردار ادا کریں- خدا نخواستہ نوازشریف کو پاکستان میں کچھ ہو گیا تو عمران خان اوران کی پارٹی پر بہت زیادہ منفی اثرات پڑیں گے-

مسلم لیگ ق کی قیادت نے شریف فیملی کو بھی پیغام بھجوا دیا

انتہائی باوثوق زرائع کا یہ بھی کہنا ہے ق لیگ کی قیادت نے نوازشریف کے قریبی حلقوں ذریعے انھیں پیغام بھجوایا ہے کہ علاج کیلئے بیرون ملک جانا ان کا حق ہے- اس کیلئے وہ اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں- اس حوالے سے وہ حکومت اور شریف فیملی میں درمیانی راستہ نکالنے کیلئے اپنا بھی کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔

چوہدری برادران