100+1500 prize bound list jtnonline2 83

سو(100) اورپندرہ سو(1500) مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی

Spread the love

100 اور1500مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہو گی (100،1500انعامی بانڈز)

لاہور(جتن آن لائن اکنامک رپورٹر) 100اور1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل بروز ( جمعہ) بالترتیب شہر قائد کراچی اور صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ہوں گی۔ 100روپے والے بانڈز کا پہلا انعام 7لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں2 لاکھ روپے کے 3 جبکہ تیسرے انعام میں1 ہزار روپے کے 1199 انعامات ہیں-

یہ بھی پڑھیں : سات سو پچاس (750) روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج

1500 روپے والے بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 10 لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 18500 روپے کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔ انعامی بانڈر کی سیریز کی 15 نومبر2019 کے روز ہونیوا لی قرعہ اندازی کے خوش نصیب انعامات کے نمبروں والے بانڈ ہولڈڑز قومی بچت مرکز کے زیراہتمام انعامی بانڈز کے انعامات کی رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان سے وصول کر سکیں گے-

یاد رہے 200 روپے مالیت والے انعامی بانڈز کی رواں سال 2019 کی آخری قرعہ اندازی آئندہ ماہ دسمبر کی 16 تاریخ کو پشاور میں ہوگی- قرعہ اندازی میں حصہ لینے اور انعام پانے والے خوش نصیبوں میں شامل ہونے کیلئے ابھی انعامی بانڈز خریدیں- انعامی بانڈز آپ ملک میں کسی بھی سرکاری و نجی بینکوں، قومی بچت کے مراکز یا مستند انعامی بانڈ ڈیلرز سے بھی خرید کر سکتے ہیں-

مستحکم معیشت کیلئے قومی بچت اہم ، استفادے کا بہترین زریعہ حکومت کیساتھ منصوبوں میں سرمایہ کاری

ماہرین معاشیات کے مطابق جس قوم میں بچت کی عادت ہوتی ہے، اپنی بچت کو سرمایہ کاری کیلئے حکومتی منصوبوں میں لگاتی ہے، توملکی معیشت روز بروز مستحکم ہوتی ہے جب کہ ساتھ ساتھ وہ قوم بھی غربت، مفلسی اور تنگ دستی سے محفوظ رہتی ہے-

100،1500انعامی بانڈز