35

مقبوضہ وادی میں مزید 2کشمیری شہید،زنجیروں ،سیاہ پرچموں کیساتھ احتجاج

Spread the love

سرینگر،مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی ریاستی جبر

کے 100 دن مکمل پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیراہتمام شدید احتجاج۔ جموں

کشمیر کو تقسیم کرنے پر کشمیری مظاہرین نے ہندوستان کے بڑے نقشے کو بھی

آگ لگا دی۔جموں کشمیر کی سنگین تر صورتحال کے پیش نظر سینکڑوں مظاہرین

ہاتھوں میں علامتی زنجیریں پہنے، سیاہ پرچم لہراتے بھارتی مظالم کیخلاف اور

جموں کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے برہان وانی چوک میں

جمع ہوئے۔جموں کشمیر کی ابتر صورت حال پر اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور

انسانی حقوق کی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی انسانی تاریخ کا بڑا فریب اور المیہ

قرار،ادھر بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے

دوران منگل کو ضلع گاندربل میں دو اور نوجوانوں کو شہید کردیا جس سے

مقبوضہ علاقے میںگزشتہ48گھنٹے کے دوران شہید ہونیوالے نوجوانوںکی تعداد

بڑھ کر چارہوگئی ہے ۔ فوجیوںنے نوجوان کو ضلع کے علاقے گنڈ میں تلاشی اور

محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اس سے قبل فوجیوںنے گزشتہ

روز ضلع بانڈی پورہ میں دو نوجوانوںکو شہید کردیا تھا ۔