Ex Prime-minister Nawaz Sharif Medical Checkup at services hospital Lahore 75

نوازشریف کی لندن روانگی کا فیصلہ آج متوقع، جانے کی تمام تر تیاریاں مکمل

Spread the love

لاہور،اسلام آباد(جتن آن لائن جنرل اینڈ سٹاف رپورٹرز) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی علاج کی غرض سے لندن روانگی وقتی طور پر منسوخ کر دی گئی- قطر ایئر ویز کی پرواز 629 کی ٹکٹیں کینسل کرا دی گئیں، تاہم آج کیلئے دوبارہ بکنگ بھی کروالی گئی- جسکی تصدیق سول ایوی ایشن حکام نے بھی کردی ہے۔ نوازشریف لندن روانگی

گزشتہ روز تمام تر انتظامات کے باوجود روانگی منسوخ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سول ایوی ایشن نے ایئر پورٹ پر تمام تر انتظامات کر رکھے تھے، لاہور سے دوحہ جانیوالی پرواز 629 کی بورڈنگ مکمل ہونے پر نوازشریف، شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان کی بکنگ کینسل کر دی گئی۔ شریف فیملی کے قریبی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی تشویش ناک حالت کے باوجود ابھی تک حکومت کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی- نوازشریف کے پلیٹ لٹس خطرناک حد تک کم ہونے کے باعث وہ اب تک گھر میں قائم انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں، نوازشریف کا نام تاحال ای سی ایل میں موجود ہے۔ نوازشریف لندن روانگی

حکومت جلد از جلد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالے، مریم اورنگزیب

maryam aurangzeb spokes person pakistan muslim league nawaz talking to media

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا نواز شریف کے پلیٹ لٹس بڑھانے کیلئے گزشتہ روز سٹیرائیڈز کی خوراک دی گئی تھی، نواز شریف کو بار بار سٹیرائیڈز نہیں دیئے جا سکتے، ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جا سکا، ان کے علاج کیلئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، کسی بھی حادثہ کی صورت میں نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنا ناممکن ہو جائے گا۔ ڈاکٹروں کے مطابق وقت گزرنے کیساتھ ساتھ نواز شریف کی زندگی کیساتھ خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔ نوازشریف لندن روانگی

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے قانونی راستہ اختیار کیا جائیگا، حکومت

دوسری طرف پنجاب میڈیکل بورڈ کی رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول ہو گئی، وزارت داخلہ نے بورڈ کی میڈیکل رپورٹ نیب کو ارسال کر دی اور ساتھ ہی نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے کہا، جس پر نیب حکام نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر موقف اختیار کیا کہ حکومت خود اس معاملے کو دیکھے۔ جس پر وزیراعظم آفس کے ذرائع کا کہنا ہے قانون کے مطابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ ای سی ایل سے کسی کا نام ازخود نہیں نکال سکتے، وزیر اعظم یا وزیر داخلہ کا ایسا کوئی بھی فیصلہ قانون کی خلاف ورزی ہو گا۔ اس لئے ای سی ایل سے نواز شریف کا نام نکالنے کیلئے قانونی طریقہ اختیار کیا جائیگا۔ وزیر قانون کی سربراہی میں قائم کمیٹی معاملے پر سفارشات تیار کرے گی، سفارشات وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کی جائیں گی- نوازشریف لندن روانگی

وزارت داخلہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آج دس بجے طلب،فریقین کو نوٹس جاری

وازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملہ پر وزارت داخلہ نے ذیلی کمیٹی کا اجلاس آج منگل کی صبح 10 بجے طلب کرلیا، ذیلی کمیٹی نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ نوٹس کے مطابق درخواست گزار شہباز شریف یا ان کا نمائندہ ذیلی کمیٹی کے سامنے پیش ہو۔ نیب بھی اپنا نمائندہ بھیجے ۔ کمیٹی کی جانب سے سیکریٹری صحت پنجاب اور پنجاب حکومت کی جانب سے بنائے گئے میڈیکل بورڈ کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ۔ فریقین کو متعلقہ دستاویز کیساتھ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ نوازشریف لندن روانگی

نواز شریف کی صحت پر سیاست کی نہ کرینگے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

Lahore, Governor Punjab Ch Muhammad Serwar Talking with media at Governor House.

گورنر پنجاب چودھری سرور کا اس ضمن میں کہنا تھا چاہتے ہیں نواز شریف کو جلدی بیرون ملک بھجوا دیں، یقین ہے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا دھرنے کی وجہ سے کسی جماعت نے اپنے نتائج حاصل نہیں کئے، نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں کی، کچھ قانونی پہلوؤں کی وجہ سے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکل سکا۔ نوازشریف لندن روانگی

نواز شریف معاملے پر وفاق کے خط کا جواب ارسال کردیا، میڈیکل بورڈ آزاد ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

Yasmin-Rashid Health Minister Punjab Talking with Press conference at Lahore Press Club

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا نوازشریف ایک ہائی پروفائل مریض ہیں- ان کی بیماری پر کوئی شک نہیں اس لئے پنجاب حکومت نے نوازشریف کا علاج بیرون ملک کرانے کی سفارش کر دی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزارت داخلہ کے خط پر پنجاب حکومت کی طرف سے ارسال کردہ جواب تصدیق کی- ان کا کہنا تھا ہم سے پوچھا گیا تھا کون سے ٹیسٹ ہیں جو پاکستان میں موجود نہیں اور کون سے ایسے ٹیسٹ ہیں جو باہر بھیجے جاسکتے ہیں۔ ہم نے اس کا جواب دے دیا ہے، حکومت نے کسی پر سیاسی دباؤ نہیں ڈالا، میڈیکل بورڈ آزاد ہے۔

علاج کیلئے نواز شریف کو اب باہر بھیجنا وفاقی حکومت کا کام ہے، وزیرصحت پنجاب

انہوں نے کہا اب نوازشریف کو علاج کے لیئے باہر بھیجنا وفاقی حکومت کا کام ہے- ہم نے میرٹ پر جواب دے دیا ہے۔ دوسری جانب رات گئے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور ہوا، اجلاس میں بتایا گیا نواز شریف کو تمام طبی سہولیات ایک ہی چھت تلے ملنی چاہئیں۔ نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے، ان کے پلیٹ لیٹس سیلز میں کمی بدستور جاری ہے، مرکزی لندن کے ایک نجی ہسپتال میں نواز شریف کوداخل کرانے کے انتظامات مکمل ہیں جہاں ان کی طبی ٹیم کو بھی تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ نوازشریف لندن روانگی

نواز شریف کی علاج کیلئے بیرون ملک روانگی روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر

علاوہ ازیں نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ نواز شریف سابق سفیر حسین حقانی کی طرح واپس نہیں آئیں گے- یہ درخواست بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے ان کیخلاف کئی مقدمات زیر التواء ہیں۔ درخواست گزار وکیل کے مطابق نوازشریف کوعلاج کیلئے بیرون ملک بھجوانا امتیازی اقدام ہے، وہ حسین حقانی کی طرح بیرون ملک جا کرواپس نہیں آئیں گے۔ نوازشریف کوبیرون ملک جانے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

قائد مسلم لیگ ن کی بیرون ملک روانگی میں تاخیر رسک، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی بیرون ملک روانگی میں تاخیر رسک کا باعث بن سکتی ہے، بیرون ملک ان کی بیماری کی تشخیص اور علاج ممکن ہو سکے گا۔ حکومت جلد ان کا نام ای سی ایل سے نکالے-

نوازشریف لندن روانگی