43

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جس بھی کام کو کافی دنوں سے کرنے کی کوشش میں ہیں اس میں اب ہاتھ ڈالنے کا وقت آ گیا ہے۔ اﷲ پاک کا نام لے کر ہمت کریں کامیابی ملنے کا امکان ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی ایسے معاملات میں پریشان ہیں جن کا تعلق فیملی سے ہے یا پھر ان کے اپنے دل سے تو ان کو صرف توبہ اور صدقے سے کام لینا ہے، جوانکے لئے بے حد ضروری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
حالات کے مطابق قدم اٹھائیں آپ کچھ زیادہ ہی جلد باز واقعہ ہوئے ہیں۔ اس طرح تو آپ اپنا نقصان کر بیٹھیں گے۔ خیال کریں اور مالی طور پر آپ اپنے معاملات چیک کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
نوکری میں تھوڑی سی ٹنشن دکھائی دے رہی ہے بس دعا کریں انشاء اﷲ یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ آج کا دن روز گار کے حصول میں بہتری بھی لا رہا ہے وہ بھی فوری۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنے معمول کے کام سے ہٹ کر ہی کام کرنے میں فائدہ دکھائی دے رہا ہے۔ ایسی کوئی آفر ہے تو اس کو قبول کرنے میں ہرج نہیں ہے۔ آج مبارک دن ثابت ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اپنے دشمن کو کمزور نہ سمجھیں۔ آجکل شدید مخالفت میں آئے ہوئے ہیں۔ اس طرح مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اس لئے فوری طور پر اپنی احتیاطی پوزیشن ضرور اپنا لیں بہتر ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جس طرف سے شک ہے جہاں سے بندش جیسی صورتحال کا سامنا لگتا ہے بہر حال فی الحال خاموش رہ کر اپنے معاملات پر توجہ دیں۔ اور سورۃ بقرہ کی تلاوت روز ہونا بہتر رہے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
عدالتی معاملات وغیرہ جیسے معاملات میں ابھی وقت لیں۔ جلد بازی آپ کے حق میں نہیں جا رہی۔ اور جو لوگ بیمار ہیں وہ دریا کے پانی یا پھر بیری کے پتے پانی میں ڈال کر غسل کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
صورت حال آج بھی نازک ہے۔ آپ نے بہت سے کام اپنے ہاتھوں خراب کئے ہوئے ہیں اور اب آپ خود ہی ان کو ٹھیک کریں گے۔ آج کا دن نہایت ہی سنبھل کر چلنے کا ہے خیال کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک تو اولاد کے معاملے میں لاپرواہی نہ کریں۔ دوسرا آپ کاروبار پر مکمل توجہ دیں آپ نے اگر فضول کاموں میں وقت ضائع کیا تو بے حد مشکل ہو جائے گی۔ وارننگ ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ابھی زحل زائچے میں بیٹھا ہوا رکاوٹیں دے رہا ہے۔ آپ نے بڑی احتیاط سے چلنا ہے اور کوشش کرنی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر چند دن تک مسلسل صدقے کا عمل بھی جاری ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
تبدیلی کی ا یک ہوا چلی ہوئی ہے آپ کو اس میں کچھ مل سکتا ہے اگر آپ نے پوری توجہ دی تو آج آپ کے لئے اچھی خبر تو ہے مگر اخرجات کا توازن بھی خراب نظر آتا ہے۔