92

لاہورمیٹرو بس، تمام سٹیشنوں پر وائی فائی کی سہولت ختم کر دی گئی

Spread the love

لاہور(جتن آن لائن سٹاف رپورٹر) لاہورمیٹرو بس کے تمام سٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت ختم کر دی گئی، سہولت فراہم کرنے کا مقصد بس کے انتظار میں بیٹھے مسافروں کو ٹیکنالوجی کی سے آراستہ کرنا تھا۔ میٹرو بس کے سٹیشنز پر موجود کیمرے اور کمپیوٹرز بھی اسی انٹرنیٹ سے منسلک تھے، اس سے قبل ریونیو بڑھانے کے لئے کرائے میں دس روپے کا اضافہ بھی کیا گیا تھا۔

حکومتی فیصلے کے حق و مخالفت میں عوامی حلقوں کا ملا جُلا ردعمل

جی ایم آپریشنز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیز شاہ نے کہا ہے حکومت کے احکامات کی روشنی میں وائی فائی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف عوامی حلقوں نے حکومت کے فیصلے پر اپنے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے- ایک حلقے نے اسے حکومت کا احسن اقدام قرار دیا ہے- دوسرے نے فیصلے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے-

لاہورمیٹرو بس