30

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ان دنوں آپ کو اپنے مالی معاملات کی بے حد فکر لاحق رہے گی اور قانونی طورپر بھی قدرے پریشانی کا سامنا رہ سکتا ہے۔ اس لئے آپ کوشش کریں کہ صدقہ دیں تاکہ صورت حال کو قابو میں رکھا جائے تو زیادہ بہتر ہے اور غصہ کم کریں۔ مریخ چونکہ زائچے میں موجود ہے، یہ دوسروں سے جھگڑے کا سبب بن سکتا ہے۔ خاص طور پر اولاد کے سسرال وغیرہ کے معاملات سے دور رہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اس وقت زائچہ کسی بھی قسم کی خرید و فروخت سے روک رہا ہے۔ ابھی کسی جگہ پیسے بلاک کرنا آپ کے لئے کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔ نقصان کا بھی اندیشہ رہے گا، جو لوگ عرصہء دراز سے بیمار چلے آ رہے تھے، وہ سورئہ بقرہ اپنے گھر میں روزانہ اونچی آواز میں تلاوت کریں یا پھر آڈیو ریکارڈنگ لگا لیا کریں۔ اس عمل سے اور بھی شیطانی طاقتیں گھر سے بھاگ جائیں گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ان دنوں صحت کا خانہ م%5%9%ل 84 ٽ8ک %C%بہ 869%D گ8 ے %6%وی B19׸ %A8%C%ۈں A88ڳ %A9%2 ى%ص818߂ بی %D ر8%1 ۈ%اBA8%DA%8%فޱ ڸی AAA%D ے8%A%ڹ۔ ؆ D94%8A %A ے9%1%D8E%B9%C ۍAس %5 و%ل A7 ٍ9ک %2 ۚ%م848%D9ا %B%ک܌ DB1ۈں %DE%8%مԴ D9Fظم %D7ن %5 ي%مߺ کا A7Bш ۉے و ڨچ %ی کر سکتا ہے۔ آپ آیت الکرسی اور چاروں قل پڑھ کر اپنے اوپر حصار بنا لیں۔ اس طرح محفوظ رہ سکیں گے۔ ان شاء اللہ۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بدنظری میں آئے ہوئے ہیں، اس کی وجہ سے مختلف معاملات میں پریشانی اور رکاوٹوں کا سامنا ہے جو لوگ کسی بھی سلسلے میں سخت اقدام اٹھانے کے چکروں میں ہیں، وہ انتظار کریں اور آپ کوشش کریں کہ خاموش رہ کر اس سخت وقت کو گزار لیں تو 1 %D8ت %4 ۛ%آ 92 ٍ8ک %4%D87ىا %D مB %A ے8ت %D7%B%ھA78ߌ %AB%1 ع%ق 85 و%شԡ DB7ول %D8%B%ت 8C ۈ%ل928ߦ کا ׁ %A9%4 و%رAF9%D2ا %B%و܁ DBF%8
A%A%
D8A
%08 %8%س܌ D83%88 %8%مسٌ 21 848%D8%B%ا 8C أ۟! D87%A
8%2%
%Aجس بھی مقصد کے لئے پریشان ہیں، اس کے لئے شائد یہ وقت مناسب نہیں ہے۔ ابھی صبر سے کام لیں۔ حالات جیسے ہی ٹھیک ہوں گے، وہ مقصد بھی حل ہو گا اور نوکری کی کوشش کرنے والوں کے لئے چند دن بعد ان شاء اللہ ضرور کامیابی ملے گی اور جس طرف سے پیسوں کی امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اولاد کا مسئلہ بھی حل ہونے کی امید ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جن لوگوں نے آپ کو مشکل میں ڈالاہوا ہے۔ وہ اب ان شاء اللہ خود بخود بھاگ جائیں گے اور اس کا پیچھا چھوڑدیں گے اور جن کو اپنی نوکری میں خطرہ محسوس ہو رہا ہے، وہ خطرہ بھی ٹل جائے گا، جن افراد نے روزگار کے لئے سفر کرنا ہے، وہ ابھی انتظار کریں، جب صورت حال بنے گی تو اطلاع خود ہی آپ تک پہنچ جائے گی۔ ان دنوں آپ یاحی یا قیوم کا ورد جاری رکھیں۔ بڑا اہم عمل ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اس وقت صحت کا خانہ بے حد کمزور ہے۔ آپ کو ہر صورت اس پر مکمل توجہ دینا ہو گی۔ جس طرف سے بھی آپ نے لاپرواہی کی ،اسی میں مشکل ہو گی۔ اس ہفتے کیڑوں مکوڑوں کو خوراک ڈالنا آپ کے لئے فائدہ مند رہے گا، جن لوگوں کو روزگار میں مشکلا ت کا سامنا تھا، ان کے لئے اچھی خبریں ہیں۔ اولاد کے مستقبل کے حوالے سے بھی لاحق ٹینشن اب خوشی میں بدل جائے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک اہم ذمہ داری ملنے کی امید ہے۔ ملازمت پیشہ افردا کی ترقی و تبادلے کا امکان بھی ہے،جو لوگ عرصہء دراز سے قانونی معاملات کا شکار تھے، وہ ان شاء اللہ اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جن کو مقدمات کا سامنا تھا، وہ بھی کامیابی حاصل کر لیں گے۔ ان دنوں آپ اللہ پاک کا نام لے کر جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے، اس میں کامیابی یقینی ہو گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کی ایک اہم پریشانی کا حل مل جائے گا۔ حالات جس قدر بھی خراب محسوس کیوں نہ ہو رہے ہوں،ان کے ان شاء اللہ غیبی انداز سے ٹھیک ہونے کی امید ہے۔ آپ کسی بھی قسم کے لالچ میں نہ آئیں۔ اندیشہ ہے کہ کوئی لالچ دے کر آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس وقت کاروباری حضرات کے لئے سرمایہ کاری کا موقع ہے۔ مگر وہ شراکت داری سے گریز کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
حالات پھر خراب ہو رہے ہیں۔ اس وقت اگر فوری طور پر ان پر نظرنہ رکھی گئی تو صورت حال مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے جو لوگ باہر تھے وہ بھی اب وطن واپسی کا پروگرام بنائیں گے اور بعض اولاد کے رشتے کے حوالے سے قدم اٹھائیں گے ،یہ وقت اس کے لئے مناسب بھی ہے۔ اس وقت کسی جانب سے رقم کا حصول بھی ممکن ہو رہا ہے، جس سے بڑی ضرورتیں پوری ہوں گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ بندش وغیرہ کا شکار ہیں وہ توبہ کریں، اور اس کا کسی سے ذکر نہ کریں، یاد رکھیں، جادوٹونہ وغیرہ کا ذکر زیادہ کرنے سے یہ پھیل جاتا ہے اور زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ خاموش رہیں گے تو کچھ بھی نہیں ہو گا۔ آپ سورئہ فلک اور سورئہ الناس اورآیتہ الکرسی تین تین بار صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیں۔ سارے مسئلے ٹھیک ہو جائیں گے ،سب کو معاف کر دیں، جن لوگوں نے آپ سے زیادتی کی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اپنی کوشش صرف جائز کام میں کریں۔ ناجائز کام کی کوشش آپ کے گلے کی ہڈی بن جائے گی اور آپ کسی بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔ ناجائز رزق سے تو بے حد دور رہیں۔ خاص طورپر سرکاری ملازم، ورنہ قانونی معاملات گلے پڑ سکتے ہیں۔ ان دنوں آپ کی توجہ اور سیدھا راستہ بھی آپ کے لئے باعث برکت ہو گا اور جن حقوق العباد کے معاملے میں خرابی ہے ،اس کو فوری ٹھیک کریں۔