Miracle Tree in India 44

معجزاتی درخت، گاؤں کا روزگار اور ملازمین کی خدمات کا انوکھا اعتراف

Spread the love

بیجنگ،نئی دہلی(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) ملازمین خدمات،معجزاتی درخت

چین کی ایک کاسمیٹک کمپنی کے دو مالکان نے اپنے بہترین ملازمین کی خدمات اور محنت کا اعتراف ان کے پاؤں دھو کر کیا ہے- اس سے قبل چینی کمپنیوں کے سربراہ اپنے نالائق ملازموں کو لال بیگ کھلاتے اور سڑک پر رینگنے کی سزا دیتے رہے ہیں، لیکن اب صوبہ جینان سے بننے والی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ ملازمین خدمات،معجزاتی درخت

مالکون کا ایماندار،محنتی اور وفادار ملازمین کے پاؤں دھونا

ویڈیو میں دو خواتین ایگزیکٹو کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بہت سے ملازمین کے جوتے اتار کر ان کے پاؤں دھو رہی ہیں۔ اس تمام عمل کا مقصد ان ملازمین کا شکریہ ادا کرنا تھا جنہوں نے دن رات محنت کرکے کمپنی کو فائدہ پہنچایا۔ اس سے خود ملازمین کا مورال بھی بلند ہوا-
تاہم چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ وائبو پر اس پر تنقید کی جارہی ہے- ایک صارف نے کہا کمپنی نے ملازمین کو کوئی انعام نہیں دیا صرف ان کے پاؤں دھو کر جان چھڑالی۔ ایک اور شخص نے اسے نچلے درجے کا شعبدہ قرار دیا۔ آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے کمنٹس میں درج کریں-

یہ بھی پڑھیں : فروٹ اور وزارت، سزا پرخرچہ70 ہزارڈالر، وزیراعظم بنا واٹر بوائے

بھارتیوں نے شفا کیلئے درخت کی پوجا شروع کردی ہے، بھارتی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ہزاروں ہندو ایک درخت کی پوجا کر رہے ہیں- وہاں بھارتی پولیس بھی موجود ہے۔ بھارتی ریاست پنجاب کے نیا گاﺅں میں ایک افواہ پھیلی کہ وہاں ایک درخت ہے جو لوگوں کو بیماری سے نجات دلا کر شِفایاب کر رہا ہے۔ ملازمین خدمات،معجزاتی درخت

روزانہ 30 ہزارافراد کا پوجا کیلئے آنا

یہ معجزاتی درخت روزانہ 25,000 سے 30,000 افراد کو اپنی جانب راغب کر رہا ہے- گزشتہ 2 ماہ سے اب تک تقریبا 10 لاکھ افراد اِس درخت کی پوجا کرنے آچکے ہیں۔ افواہ پھیلانے والے شخص نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا وہ ایک دن اپنے گھر جارہا تھا اور اس کا اس درخت کے پاس سے گزر ہوا، یکایک اس نے محسوس کیا درخت اسے اپنی طرف کھینچ رہا ہے اور پھر درخت نے 10 منٹ تک اسے پکڑے رکھا۔ اس شخص نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا اس درخت نے اس کو چھوڑا تو وہ خود میں کافی تبدیلی محسوس کر رہا تھا۔ ملازمین خدمات،معجزاتی درخت

اصل کہانی اصل شخص ہی کی زبانی

اس شخص کا کہنا تھا وہ جوڑوں کی تکلیف میں مبتلا تھا لیکن اِس واقعے کے بعد اس کو کبھی جوڑوں کا درد نہیں ہوا، اب وہ شخص ہر بدھ اور اتوار کو درخت کی پوجا کرنے جاتا ہے۔ جنگل کے عہدیداروں اور پولیس کا کہنا تھا وہ اِس انتظار میں ہیں لوگوں کی یہاں آمد کب ختم ہوگی- انہیں یہاں کوئی علامت بھی نظر نہیں آرہی۔ مقامی پولیس کا کہنا تھا اِس معجزاتی درخت کی وجہ سے گاﺅں کے لوگوں کا کاروبار چل پڑا ہے- درخت کی پوجا کے لیے آنے والے افراد ناریل خریدتے ہیں- پانی کی بوتلیں خریدتے ہیں اور ساتھ ہی کچھ نہ کچھ کھانے کے لیے بھی خریدتے ہیں۔

ملازمین خدمات،معجزاتی درخت