36

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اس وقت صورتِ حال بڑی اچھی ہوتی جا رہی ہے۔ آپ کو مشکلات سے نکلنے کا غیبی راستہ ملے گا، کیونکہ اب آپ کو بھی اندازہ ہو گیا ہے ۔ کون اپنا اور کون پرایا ہے، یہ بہتری ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ان دنوں آپ کی ایک دلی خواہش پوری ہو گی۔ اور جس بھی طرف سے ناامیدی آ رہی تھی۔ اب وہ خوشیوں میں بدل جائے گی۔ آپ کو عطارد اور مشتری مدد ملنے کی امید ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ جس بھی کسی کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں وہاں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا شائد بے وقوفی کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں آپ دل لگا کر روزگار پر توجہ دیں ، دعا کے ساتھ کامیابی ملے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج کا دن اچھا ہے۔ آپ کو جس بھی مقصد کے لئے قدم اٹھانا ہے ضرور اٹھائیں۔ ان شاء اللہ اب اس میں آسانیاں ملیں گی۔ اور ایک بڑی آڑزو بھی کسی وقت بھی پوری ہو سکتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جانتے ہی نہیں کہ کس قدر بہتری ہے۔ اچھے وقت کو ضائع کر رہے ہیں اور جس طرف دل کرتا ہے منہ اٹھا کر چل پڑتے ہیں بھائی اچھا وقت بار بار نہیں آتا۔ اس کی قدر کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج ایک دعا پوری ہونے کی امید ہیّ صبح سے ستاروں کا خوبصورت اجتماع زائچے میں بن رہا ہے جو آپ کے لئے ہر معاملے میں اللہ نے چاہا تو آسانیاں ہی دے گا بس نیت صاف رکھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی خواہش سے بڑھ کر اب بہتری ملے گی اور جس بھی طرف سے شرارتیں ہو رہی تھیں، ختم ہو جائیں گی، دشمنیوں سے اب کوئی خطرہ نہیں بلکہ وہ دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن افراد نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ اب اس میں ابتداء کر سکتے ہیں میرے اللہ نے چاہا تو کامیابی ملے گی اور جو راستہ کبھی بند تصور کررہے تھے، وہ بھی ضرور کھلے گا آپ کے لئے اب۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اچھے دنوں کی ابتداء ہے۔ آپ فضول کام چھوڑ کر صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں اور کسی بھی شخض کے ساتھ مل کر کام نہ کریں، بلکہ خود اکیلے کام کریں گے تو زیادہ بہتر رہے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک پرانے ختم تعلق کا دوبارہ چڑھنے کی امید ہے اور رشتے وغیرہ طے ہونے میں بھی بندش ختم ہو چکی ہے۔ امید ہے آج سے اس حوالے سے اچھی خبریں ہی ملیں گی، ان شاء اللہ

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کافی دنوں سے جو کام التواء کا شکار تھا، آج وہ بالآخر اختتام پذیرہو گا اور جن لوگوں نے آپ کی رقم بلاک کر رکھی تھی، اس کی واپسی کا امکان بھی نظر آتا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جن لوگوں نے کافی عرصہ بیماری میں کاٹا ہے۔ اب ان شاء اللہ تیزی سے شفا یاب ہوں گے۔ آج کا دن روزگار کے حوالے سے بھی اچھی خبریں دے رہا ہے، فکر مند نہ ہوں۔