34

وانا،گودام سے چوری شدہ چلغوزے کی متعدد بوریاں بر آمد کر لی گئیں

Spread the love

وانا(مانئٹرنگ ڈ یسک)حسن گودام سے گزشتہ روز چوری شدہ چلغوزے کی متعدد

بوریاں بر آمد کر لی گئیں۔ایس ایچ او عثمان کے مطابق گزشتہ درمیانی شب زیڑی

نور ارمی کالونی کے ساتھ شک کی بنیاد پر ایک گھر پر چھاپہ مارکر چلغوزے کی

متعدد بوریاں برآمدکر لی گئیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روزنامعلوم مسلح نقاب پوشوں

نے وانا بائی پاس روڈ پر واقع حسن گودام میں چوکیدار سمیت اور دیگر چار ساتھی

کو زدوکوب کرکے گوادم میں پڑے چلغوزے کی 23 بوریاں چورا لی تھیں جن میں

سے متعدد بوریاں وانا پولیس نے ایک گھر سے بر آمد کر لیں۔ایس ایچ عثمان نے

کہاکہ کہ مزیر کارروائی جاری ہے ،جلد باقی بوریاں بھی برآمد کرلی جائیں گی۔