46

لاہور میں سموگ کا راج، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ

Spread the love

لاہور (جنرل رپورٹر) بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات کو دانستہ لگائی جانے

والی آگ کے دھوئیں نے لاہور کو گھیر لیا ، سموگ کے سبب شہریوں کو آنکھوں

کی شدید جلن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا،شہر میںبڑھتی سموگ

کے باعث سانس اور آنکھ میں جلن جیسی بیماریوں کے بڑھنے کا خطرہ بھی ظاہر

کیا جارہاہے، شہر کے مختلف علاقوں پنجاب اسمبلی 731، اپر مال میں 647،

ڈیفنس میں 401 جبکہ گڑھی شاہو میں ایئر کوالٹی انڈیکس 457 ریکارڈ کیا گیا

جبکہ محکمہ ماحولیات کے لاہور میں 454، گوجرانوالہ 403، فیصل آباد میں

228، کراچی 162، سیالکوٹ 158، اسلام آباد 154 اور مریدکے میں ایئر انڈیکس

546 رہا۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری بغیر ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور

اگر باہر جانا ضروری ہو تو چہرے کو کسی گیلے کپڑے یا ماسک سے ڈھک لیں

تاکہ سموگ کے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔زیادہ پانی اور گرم چائے کا

استعمال سموگ کے اثرات کم کرنے میں فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ

گھر آنے کے بعد اپنے ہاتھ، چہرے اور جسم کے کھلے حصوں کو صابن سے

دھوئیں۔ کھڑکیوں اور دروازوں کے کھلے حصوں پر گیلا کپڑا یا تولیہ رکھیں۔

فضا صاف کرنے کے آلات کا استعمال کریں۔ گاڑی چلاتے ہوئے گاڑی کی رفتار

دھیمی رکھیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ زیادہ ہجوم والی جگہیں خصوصاً

ٹریفک جام سے پرہیز کریں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج صوبائی

دارالحکومت میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش

کے سبب سموگ میں کافی حد تک کمی آجائے گی۔