33

نوازشریف سروسز اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد شریف میڈیکل سٹی منتقل

Spread the love

لاہور(سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم نواز شریف کو 16 روز بعد سروسز ہسپتال

سے جاتی امرا منتقل کر دیا گیا، رہائشگاہ پر خصوصی میڈیکل یونٹ قائم کر دیا

گیا، ضرورت پڑنے پر شریف سٹی کا میڈیکل بورڈ سرکاری ڈاکٹرز سے رابطہ

کرے گا۔نواز شریف کی سروسز ہسپتال سے منتقلی کے موقع پر لیگی کارکن بھی

ہسپتال کے باہر موجود تھے، نوازشریف ہسپتال کی عمارت سے نکل کر خود چل

کر باہر ا?ئے اور ایمبولینس میں بیٹھے۔ نواز شریف کو دیکھتے ہی لیگی کارکنان

نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ اس

موقع پر مریم نواز، شہباز شریف اور ان کی والدہ شمیم اختر بھی ہمراہ تھیں۔