45

سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے جوانوں نے کوئٹہ کو بڑی تباہی سےبچا لیا

Spread the love

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے جوانوں نے کسی بڑی دہشتگردی کی واردات کی نیت سے بارود سے بھری گاڑی کی شہر میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے۔

گاڑی سے بھاری مقدار میں تباہی پھیلانے والے ہتھیار برآمد

واقعہ کے مطابق مشتبہ گاڑی کو کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ کے مقام پر روکنے کی کوشش کی گئی جس پر گاڑی میں سوار افراد نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے، گاڑی کی تلاشی کے دوران دھماکہ خیز مواد کے علاوہ 2 ایس ایم جیز، ہینڈ گرنیڈز اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ کوئٹہ تباہی

دہشت گردوں کی لاشیں شناخت اور دیگر قانونی مراحل کیلئے ہسپتال منتقل

ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کی لاشیں شناخت اور دیگر قانونی کارروائی کے تقاضے پورے کرنے کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں- سکیورٹی حکام کا کہنا ہے عوام بھی ایسے شرپسند عناصر کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ مل کر ملک کو دہشتگردی کی لعنت سے مکمل نجات مل سکے-

عوام کا سکیورٹی اداروں کے جوانوں کو خراج تحسین

دوسری طرف عوام نے اپنے بہادر اور چوکنا سکیورٹی ادوروں کے جوانوں کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا- شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خراج تحسین پیش کیا- اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون اور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے-

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کو دہشت گردوں نے نشانے پر رکھا ہوا ہے- تاہم ہمارے سکیورٹی کے اداروں کے جوانوں نے اپنی بے پناہ صلاحیتوں اور سب سے بڑھ کر وطن عزیز کی سلامتی و تحفظ کیلئے جانیں نچھاور کرکے دشمنوں کے دانت کھٹے کر رکھے ہیں-

کوئٹہ تباہی