Rawalpindi, Army Chief General Qamer Javid Bajawa Presiding Core Commander Conference at GHQ. 44

قومی معاملات پر سٹیک ہولڈرزکی ہم آہنگی دشمن کی شکست، کورکمانڈرزکانفرنس

Spread the love

راولپنڈی (جتن آن لائن سٹاف رپورٹر) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے فوج ریاست کا ادارہ ہے جو قومی اداروں کی مدد کیلئے آئین و قانون کے تحت فرائض انجام دیتا رہے گا، مذموم مقاصد کیلئے قربانیوں کے ثمرات کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرس کے شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ تمام خطرات کیخلاف ملک کا دفاع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت ایل او سی پرشہری آبادی کو نشانہ بنا کرآگ بھڑکاررہا ہے،کور کمانڈر کانفرنس

کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہم نے مشترکہ قومی کاوشوں، پاکستان کی مسلح افواج، قومی اداروں اور سب سے بڑھ کر قوم کی قربانیوں سے بہتر داخلی سلامتی اور استحکام حاصل کیا۔ کسی کے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ہم اس استحکام پر آنچ آنے کی اجازت کسی قیمت پر نہیں دیں گے۔

افواج پاکستان مشرقی سرحد، لائن آف کنٹرول سمیت ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، جنرل باجوہ

آرمی چیف نے کہا پاک فوج ملکی اداروں کی مدد کیلئے آئین و قانون کے تحت تفویض کردہ فرائض انجام دیتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا افواجِ پاکستان مشرقی سرحد اور لائن آف کنٹرول سمیت ہرقسم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیارہے۔

کانفرنس میں قومی سلامتی، داخلی سیکیورٹی، مشرقی سرحد، ایل اوسی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ

کور کمانڈرز کانفرنس میں اتفاق کیا گیا کہ اہم قومی معاملات پر اسٹیک ہولڈرز کی ہم آہنگی ہی دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے ضروری ہے۔ کانفرنس میں قومی سلامتی، داخلی سیکیورٹی، مشرقی سرحد، ایل اوسی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کور کمانڈرز کانفرنس