32

،ڈالرکی قدر میں15پیسے کی کمی،سونا فی تولہ100روپے سستا

Spread the love

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میںغیرمعمولی تیزی کے نتیجے

میں سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب25ارب15کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروبار کاآغاز

مثبت زون میں ہوا،کے ایس ای100انڈیکس35309پوائنٹس کی سطح پر دیکھا

کیاگیا، اتارچڑھائو کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ

رہ سکا،مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس899.85پوائنٹس اضافے

سے35277.46پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طورپر 370کمپنیوں کے حصص کا

کاروبار ہوا،جن میں سے278کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،80کمپنیوں

کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام

رہا۔دوسری جانبانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی

ڈالرکی قیمت میں15پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت

خریدمیں5پیسے اور قیمت فروخت میں15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس

ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں امریکی

ڈالر کی قیمت خرید155.75روپے سے گھٹ کر155.60روپے اورقیمت

فروخت155.85روپے سے گھٹ کر155.70روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں

امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں5پیسے اور قیمت فروخت میں15پیسے کی کمی

ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.50روپے

سے گھٹ کر155.45روپے اورقیمت فروخت155.80روپے سے گھٹ

کر155.65روپے ہوگئی۔علاوہ ازیںبین الاقوامی مارکیٹ میں2ڈالر کمی سے فی

اونس سونے قیمت1514ڈالرسے گھٹ کر1512ڈالرہوگئی، پاکستان کی مقامی

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا100روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف

اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد،

لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ

سونے کی قیمت میں100روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں86روپے کی کمی

ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت87850روپے سے

گھٹ کر87750روپے اوردس گرام سونے کی قیمت75317روپے سے گھٹ

کر75231روپے ہوگئی۔