31

مراد سعید نے بلاول کو ڈیل کی پیشکش کردی،لوٹا پیسہ واپس کرو اور ابو لے جاو

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ چیئرمین

پیپلزپارٹی رونا ابو کا روتے ہیں اور لاتیں کہیں اور چلاتے ہیں، بلاول بھٹو

زرداری عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس دے دو ابو لے لو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے

بلاول بھٹو زرداری کے جلسے کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

مراد سعید نے کہا کہ پرچی والے حادثاتی چیئرمین کو یہ بات سمجھنی پڑے گی کہ

جب عوام ووٹ دیتے ہیں تو سیٹیں ملتی ہیں اور جب زیادہ عوام زیادہ حلقوں میں

ووٹ دے تو زیادہ سیٹیں ملتی ہیں،جب عوام میں شعور آتا ہے تو لاڑکانہ سے پیپلز

پارٹی کی سیاست کا خاتمہ ہوتا ہے اور جب زیادہ شعور آتا ہے تو سندھ کی سیاست

بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔مراد سعید نے کہا کہ پرچی لہرا کے سیاست میں آنے

والے کو عوام اور انکے مسائل کا کیا علم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا جواب

بھی دو کہ سب سے زیادہ غربت سندھ میں کیوں ہے، تین دہائیوں سے حکومت

کرنے کے باوجود تھر میں کیوں ہر سال بھوک اور پیاس سے سینکڑوں بچے فوت

ہوتے ہیں ،سب سے زیادہ بچے سندھ میں کیوں تعلیم سے محروم ؟ سندھ کی ترقی

کا پیسہ آپ کے ابو نے جعلی اکائونٹ میں ڈالا، صحیح احتساب ہو تو آکسفورڈ کی

فیس بھی واپس کرنا پڑے گی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آصف زرداری امریکہ

سے این آر او مانگنے جاتے اور جواب میں ڈو مور کا مطالبہ لے آتے جبکہ

عمران خان نے پاکستان کا مقدمہ امریکہ کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر لڑا۔