63

مہنگائی کے مارے غریب عوام کیلئے ریلیف، کیا چیز سستی ہوئی جان کر خوشی ہوگی

Spread the love

اسلام آ باد(جتن آن لائن کامرس رپورٹر ) مہنگائی کے مارے عوام

وزیراعظم کے مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ گھی مینوفیکچررز اور وزارت تجارت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ایکسل لوڈ پالیسی کو معطل کرکے گھی کی قیمتوں میں آٹھ سے دس روپے فی کلو کمی کروائی گئی ہے-

یہ بھی پڑھیں : تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

وزیراعظم عمران خان کے وعدے کے مطابق قیمتوں میں کمی کروائی تاکہ عوام کو سستے داموں گھی ملے۔ ہفتہ کو مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایکسل لوڈ پالیسی کو معطل کرنے سے گھی کی قیمتوں میں کمی کروائی ،وزیراعظم عمران خان کے وعدے کے مطابق قیمتوں میں کمی کروائی تاکہ عوام کو ریلیف ملے-

ایکسل لوڈ پالیسی معطل کرنے سے فی کلو گھی کی قیمت میں 10 روپے تک کمی

ایکسل لوڈ پالیسی کو معطل کرنے سے فی کلو گھی میں آٹھ سے دس روپے کمی کروائی ہے ، پاکستان وناسپتی گھی مینوفیکچررز اور وزارت تجارت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے۔

اقدام معمولی ضرور مگر خوش آئند، معاشی ماہرین

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے یہ اقدام گو کہ معمولی ہے مگر عوام کو کم از کم کچھ ریلیف ضرور ملے گا- ماہرین معاشیات کا مزید کہنا تھا حکومت کو ایسے مزید کئی ایک عوام دوست اقدامات انتہائی تیزی سے اٹھانا ہوں گے-

فیصلے کے اطلاق میں تاخیر نہ کی جائے، عوامی حلقے

عوامی حلقوں کی جانب سے بھی حکومت اور گھی مینو فیکچررز کے مابین کامیاب مذاکرات کا خیر مقدم کیا گیا ہے- انکا مزید کہنا ہے گھی کی قیمتوں کی کمی کے فیصلے کا اطلاق کرنے میں تاخیر نہ کی جائے- عوامی حلقوں نے مزید ایسی اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا-

مہنگائی کے مارے عوام