58

پی ٹی آئی کا اپوزیشن کو جمہوری انداز میں جواب دینے کا فیصلہ

Spread the love

پشاور(سٹاف رپورٹر ) پی ٹی آئی فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کا جواب دینے کے لیے میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں ملک بھر میں جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کوکوئی خطرہ نہیں، فواد چوہدری

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے احتجاج کے بعد تحریک انصاف نے بھی ملک بھر میں جلسوں کے ذریعے جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے- جلسوں سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے- پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسوں کا انعقاد ملک بھر میں کیا جائے گا- اسلام آباد میں ایک بار پھر پی ٹی آئی نے اپنے ورکرز کو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک گیر عوام رابطہ مہم شروع کرنے کی تصدیق

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے رابطہ عوام مہم کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہم جمہوری انداز میں اپوزیشن کا جواب دیں گے- انکا کہنا تھا ہم بھی عوام کے پاس جارہے ہیں- عوام کو بتائیں گے، اپوزیش جماعتیں اپنے بڑوں کی کرپشن چھپانے کے لیے مارچ کررہی ہیں-

اپوزیشن جمہوری انداز اپنائے، پارلیمنٹ میں عدم اعتماد تحریک پیش کرے

شوکت یوسف زئی کا مزید کہنا تھا اگر اپوزیشن جمہوری انداز اپنانا چاہتی ہے تو پارلیمنٹ میں آئے اور عدم اعتماد پیش کرے، پاکستان تحریک انساف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں جلسوں کے حوالے سے حکمت عملی بھی تشکیل دی جائے گی۔

آزادی مارچ ملک اور قوم کی خدمت نہیں دشمنوں کو خوش کرنے کا ایجنڈا

انکا مزید کہنا تھا اپوزیشن کا کوئی ایجنڈا ہی نہیں- وہ صرف ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں- مسئلہ کشمیر کی ایسی صورتحال میں آزادی مارچ کا انعقاد مملکت خداداد اور اس کے عوام کی خدمت نہیں- پاکستان دشمنوں کو خوش کرنے کا واضح ثبوت ضرور ہے-

پی ٹی آئی فیصلہ