67

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہو گئی

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) زیر سمندر انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں آئی خرابی کو

ٹھیک کیے جانے کے بعد پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال

کردی گئی ہے۔ ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ زیرسمندر

2فائبر اپٹک کیبلز میں فالٹ ٹھیک کرلیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان بھر میں

انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے۔ انٹرنیٹ کیبل میں فنی خرابی ہونے

کے بعد قومی ایئرلائن کا بھی دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔