pakistan vs Netherlands Hockey Match at Emestradem , File Photo 89

ہالینڈ سے بُری شکست، قومی ہاکی ٹیم ٹوکیواولمپکس کیلئے ڈس کوالیفائی

Spread the love

ایمسٹرڈیم (جتن آن لائن سپورٹس مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ہاکی ٹیم

قومی ہاکی ٹیم ٹوکیو اولمپکس میں بھی جگہ بنانے میں ناکام ہوگئی، نیدر لینڈ(ہالینڈ) نے ٹوکیو اولمپکس 2020 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم ٹوکیو اولمپکس میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئی، نیدر لینڈ نے ٹوکیو اولمپکس 2020 کیلئے کوالیفائی کرلیا، نیدر لینڈ نے کوالیفائر میچ میں پاکستان کو 6-1 سے شکست دیکر ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا،

یہ بھی پڑھیں: قومی کھیل ہاکی ڈیڑھ سال سے حکومتی مالی معاونت سے محروم

ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائر راﺅنڈ کے دوسرے میچ میں ہالینڈ کی ٹیم کے سامنے قومی کھلاڑی بے بس نظر آئے۔ ہالینڈ نے 6 گول کیے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم صرف ایک ہی گول کر پائی۔ دوسرے کوالیفائی میچ میں ہالینڈ کے کیلرمین بجورن، ویندر ویدرن منک، پیٹرس ٹیرنس اور جینسن جیپ نے گول سکور کیے- پاکستان کی جانب سے واحد گول رضوان علی نے کیا-

پہلے کوالیفائی میچ میں زبردست کارکردگی

ہفتہ کے روز کھیلے گئے کوالیفائر راﺅنڈ کے پہلے میچ میں پاکستان اور ہالینڈ
کے درمیان میچ 4،4 گول سے برابر رہا تھا۔ پاکستان کی طرف سے مبشرعلی نے دو جبکہ محمد رضوان اور غضنفرعلی نے ایک ایک گول سکور کیا تھا۔ یاد رہے پاکستان کو ٹوکیو اولمپکس میں جگہ بنانے کیلئے میچ جیتنا لازمی تھا، گزشتہ اولمپکس مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے بھی قومی ٹیم کوالیفائی نہیں کر سکتی تھی۔

شائقین ہاکی کا انتہائی غم وغصے کا اظہار

قومی کھیل ہاکی کے جاری زوال پر شائقین نے انتہائی غم وغصے کا اظہار کیا ہے. شائقین کا کہنا ہے قومی ٹیم کےکھلاڑیوں کو یکسوئی کیساتھ کھیل پر توجہ برقرار رکھنے کیلئے انکی معاشی مشکلات کا ازالہ ضروری ہے- تربیت اور بیرون ممالک کی ٹیموں کیساتھ زیادہ سے زیادہ مقابلوں کا انعقاد بھی ناگزیر ہے- قومی کھیل میں ہماری روز بروز گرتی ساکھ ملک و قوم دونوں کیلئے نقصان دہ ہے حکومت اس پر توجہ دے-
قومی ہاکی ٹیم