41

کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری، 2 افراد زخمی، 7 مکان تباہ

Spread the love

آٹھ مقام (جتن آن لائن رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی ایک مرتبہ پھر سیز لائن کی خلاف ورزی

کرتے ہوئے گولہ باری کے باعث سات مکانات تباہ اور دو افراد شدید زخمی ہو

گئے۔ پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے فوجی

ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس سے دشمن دبک گیا، جبکہ بھاری جانی و مالی نقصان

پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں-

یہ بھی پڑھیں: بھارتی آرمی چیف کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی جاری، انڈیا فوج کو غنڈہ فوج بنا دیا

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول جورا سیکٹراور دوھنیال

سیکٹر میں وقفے وقفے سے گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ بالائی نیلم

چاں گاں میں رہائشی مکان پر گولہ لگنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے ملحقہ

تین گھر بھی جل کر خاکستر ہو گئے۔ بن چھتر میں فاروق شیخ اور جاوید شیخ

نامی دو افراد کے مکانات جبکہ اشکوٹ میں تین مکانات گولہ باری کی زد میں

آئے اور کٹھہ چوگلی میں دو مکانات تباہ ہوئے۔

شاہرائے نیلم ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

شاہرائے نیلم پر گولہ پھٹنے سے خورشید سکنہ پالڑی زخمی ہوا جس کو ڈی ایچ

کیو میں طبی امداد کے لئے منتقل کیا گیا اور دودھنیال میں بھی ایک شخص

زخمی ہوا جسے مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ شاہرائے نیلم کو حفاظتی تدابیر

کے تحت نوسیری اور لوات کے مقامات سے بند کیا گیا تھا لیکن اب شاہرائے نیلم

کو ہر طرح کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

بھارتی جارحیت کا خطرہ، سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں چھٹیاں

سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں مبینہ خطرہ کے پیش نظر دو دن کیلئے

چھٹیاں کی گئی ہیں۔ ادھر پاک فوج کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کی گئی

جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں اور دشمن اپنی کمین گاہوں میں دبک

گیا۔

کنٹرول لائن