60

بھارتی آرمی چیف کی دنیا بھرمیں جگ ہنسائی جاری، انڈیا فوج کو غنڈہ فوج بنا دیا

Spread the love

اسلام آباد،راولپنڈی (جتن آن لائن ویب مانیٹرنگ )

بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی آزاد کشمیر کے کنٹرول لائن کے علاقوں میں

مبینہ کیمپوں پر حملہ کے حوالے سے خیالاتی اعداد و شمار پر دنیا بھر سمیت

اپنے ملک میں جگ ہنسائی جاری ہے، میڈیا سمیت ہر طبقہ مذاق اڑارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت جھوٹا، ایل او سی پر کوئی کیمپ دیکھا نہ لانچنگ پیڈ، غیر ملکی سفرا، میڈیا

صحافی سنیش ایلس فلپ نے ایک آرٹیکل میں لکھا ہے بپن روات کا بیان ہی

حیران کن ہے۔ تاریخ میں پہلی بار دیکھنے میں آیا کہ بپن راوت حقائق کے بجائے

خیالاتی اعداد و شمار دے رہا ہے جس سے دنیا میں بھارت ایک مذاق بن کر رہ

گیا ہے، فوج عموماً لاشیں حاصل کرنے اور مناسب تصدیق کے بعد سرکاری

تفصیلات جاری کرتی ہیں، مگر جنرل بپن راوت نے ایسا نہیں کیا، اب عوام اور

منتخب نمائندے بھونڈے بیان پر بھارتی آرمی چیف کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

سینئر بھارتی فوجی خود بپن روات کے دعوے پر حیران

بھارتی فوج کے سینئر افسران کے حوالے سے صحافی %8%D ًے A7A؁%%D ًہ B18%DCا %A%0DC%BD
%3
ظ%کB18%D1%8%و8C8% کو کیوں بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا؟ بھارت نے پہلے دعویٰ کیا کہ

آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کے کیمپوں پر جوابی کارروائی کی گئی۔ بھارتی

فوج نے مختلف پیغامات دیئے کہ افواہوں پر کان نہ دھرا جائے۔ میڈیا کو جاری

باضابطہ بیان میں بھی کسی جانی نقصان کا ذکر نہیں کیا گیا لیکن چند گھنٹوں بعد

ہی انڈین آرمی چیف نے حقائق کے برعکس بیان دے کر سب کو حیران کر دیا۔

میجر جنرل آصف غفورنے بپن روات کی دھجیاں اُڑا دیں

صحافی نے پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کی تعریف کرتے ہوئے

کہا ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو آڑے ہاتھوں لیا اور

انہوں نے مختلف ٹویٹس میں بپن روات کے بیان کی دھجیاں اڑا دیں۔ پاک فوج نے

غیر ملکی صحافیوں اور سفارتکاروں کو ان علاقوں کا دورہ بھی کرا دیا جن میں

بھارتی آرمی چیف نے دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

ایل او سی پر دورے کی پیشکش، پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا

سنیش ایلس فلپ نے مزید لکھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بہترین حکمت

عملی سے بھارتی ہائی کمیشن کو بھی دورے کی دعوت دی، بھارتی آرمی چیف

کے بیان پر سوال بھی اٹھائے اور کہا بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے

بیان کیساتھ نہیں کھڑا۔ ترجمان پاک فوج نے بھارتی ہائی کمیشن کو بھی ایل او سی

لے جانے کی پیشکش کر کے لاجواب کردیا۔

بھارتی آرمی چیف کے پاس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، آصف غفور

دوسری طرف ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفورنے کہا ہے بھارتی آرمی

چیف اپنے سیاسی آقاﺅں کو خوش کرنے کیلئے مسلسل غیر ذمہ دارانہ بیانات دے

کر علاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر

جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹس میں کہا جعلی سرجیکل سٹرائیک کے دعوؤں

کے علاوہ بھارتی آرمی چیف کے پاس کچھ نہیں-

بپن راوت کے ہاتھ بیگناہوں کے خون سے آلودہ ہیں، ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا بھارتی آرمی چیف نے اپنے

ملک کی افواج کو ایک غنڈہ فوج میں بدل دیا ہے، وہ اپنی ہی فوج کو مروا رہے

ہیں، بپن راوت کے ہاتھوں پر بے گناہوں کا خون لگا ہے۔ بھارتی فورسز کو

پاکستانی مسلح افواج سے کئی بار بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ بھارتی آرمی چیف اپنے

ہیلی کاپٹر کو گرانے کے بعد خود ہی ماتم کر رہے ہیں۔