58

پشاور، 33 ویں نیشنل گیمز کی مشعل خواتین کھلاڑیوں کے حوالے

Spread the love

پشاور(جتن آن لائن سپورٹس نیوز) نیشنل گیمز

33 ویں قومی کھیلوں (نیشنل گیمز) کی مشعل پشاورسپورٹس کمپلیکس میں خواتین کھلاڑیوں کے حوالے کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی خواتین کرکٹرزکیلئے انقلابی پالیسی اور پہلی سعودی خاتون فٹبال ریفری کا ہدف

خواتین کیلئے منعقدہ خصوصی تقریب میں33 ویں قومی گیمز کی مشعل عالمی خاتون سائیکلسٹ حلیمہ غیور نے ڈائریکٹر سپورٹس خیبرپختونخوا رشیدہ غزنوی کے حوالے کی۔

رنگا رنگ تقریب، خواتین کا جوش و خروش دیدنی

رنگا رنگ تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس فرنٹیئر کالج رحم بی بی، گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہارکی سپورٹس ڈائریکٹر نجمہ قاضی، آرچری کوچ سارہ خان، سفینہ بابر، پشاور ماڈل ڈگری کالج کے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن شازیہ اسلام، تائیکونڈو آفیشل زرواری اور نازیہ علی بھی موجود تھیں-

33 ویں قومی کھیلوں کی مشعل کو خواتین کھلاڑیوں کی اس تقریب میں مختلف گیمز میں حصہ لینے والی خواتین کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

27 مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کا موقع خوش آئند قرار

خواتین کھلاڑیوں نے 10 سال بعد منعقد ہونیوالے قومی گیمز کے27 مقابلوں میں شرکت کا موقع دینے کو خوش آئند قرار دیا۔ خواتین کھلاڑیوں کا کہنا تھا قومی گیمز میں مقابلوں کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں اور وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی-

33 ویں نیشنل گیمز کا آغاز 9 نومبر کو پشاور میں ہوگا

واضح رہے کہ آئندہ ماہ 9 نومبر (یوم شاعر مشرق، مصور پاکستان علامہ محمد اقبالٌ ) کو خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں شروع ہونیوالے 33 ویں قومی کھیلوں (نیشنل گیمز) میں خواتین پہلی مرتبہ 27 مختلف کھیلوں میں شریک ہوں گی-

خواتین کھلاڑیوں سے بہترین کھیل پیش کرنے کی توقعات

توقع کی جا رہی ہے کہ نیشنل گیمز میں خواتین کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر اپنا لوہا منوائیں گی- مستقبل میں بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں وطن عزیز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے کی دوڑ میں بھی شامل ہو سکیں گی-

نیشنل گیمز