44

حسین نے نواز شریف کو زہر دیے جانے کا خدشہ ظاہر کردیا

Spread the love

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز

کا کہنا ہے کہ پلیٹ لیٹس کم ہونے کی ایک وجہ زہر بھی ہو سکتی ہے۔ حسین نواز

کا کہنا تھا کہ ’پلیٹ لیٹس کم ہونے کی ایک وجہ زہر بھی ہو سکتی ہے جو ایک یا

دوسری صورت میں دیا جا رہا ہو‘۔اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ’کسی کو شبہ کا

فائدہ نہ دیں، اگر والد کو کوئی نقصان پہنچا تو آپ جانتے ہیں کون لوگ اس کے

ذمہ دار ہوں گے‘۔اس کے بعد حسین نواز نے ایک رپورٹ بھی پوسٹ کرتے ہوئے

لکھا کہ ’یہ آج کا نہیں بلکہ بہت عرصے سے طے شدہ طبی معاملہ ہے کہ پلیٹ

لیٹس کی کمی کی ایک وجہ زہر بھی ہو سکتی ہے ۔