43

جے یو آئی ملیشیا انصارالاسلام کالعدم قرار

Spread the love

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر )وفاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام کی ذیلی تنظیم

انصار الاسلام کو کالعدم قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے جے یو آئی

(ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کی منظوری

دے دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی 3 صفحات پر مبنی سمری 18

اکتوبر کو کابینہ ارکان کو بھیجی گئی تھی، جس کی منظوری اب وفاقی کابینہ نے

سرکولیشن پر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبائی

سطح پر انصارالاسلام کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا

جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بارے میں وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا

گیا ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل جے یو آئی (ف) کے باوردی محافظ دستے کی

ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان محافظ

دستے سے سلامی لے رہے ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت نے ویڈیو وائرل ہونے کے

بعد جے یو آئی ف کے محافظ دستے کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا تھا۔