32

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
یورنیس کے زائچے میں ہونے سے اہم تبدیلیوں کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ ممکن ہے کہ یہ ہر سطح پر ہوں۔ آپ زمین کو اس طرف لگا کر رکھیں تو زیادہ بہتر رہے گا فائدہ ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج کا دن ایک مرتبہ وارننگ دے رہا ہے کہ آپ اپنے روزگار کے معاملے کو ٹھیک کریں کہ اگر اس میں ذرا سا بھی ناجائز پیسہ آ رہا ہے تو آپ کے لئے بہت بڑی خرابی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ان دنوں آپ کو صرف اپنے روزگار پر توجہ دینی ہے۔ آپ اپنی فیملی کے معاملات میں الجھ کر رہ گئے ہیں۔ اگر وقت کو ضائع کیا تو پھر مسئلے بڑھیں گے آمدن کم ہو گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ہر اس آدمی سے دور ہو جائیں جس کو آپ جانتے بھی نہیں ہیں۔ اس وقت آپ کی ذرا سی غلطی آپ کے لئے بڑے مسئلے پیدا کر سکتی ہیّ آپ کا راستہ ہی بالکل غلط ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج صبح سے ہی صدقہ دے دیں۔ زحل اس وقت زائچے میں موجود ہے جو آپ کے لئے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ صدقہ دیں گے تو اس کے اثرات بھی کم ہو سکتے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اس وقت آپ کی اہم ضرورت پیس ہے اور زائچے میں موجود عطارد ان شاء اللہ اس کو پوری کرنے میں مدد گار ہو رہا ہے۔ آپ بالکل نہ گھبرائیں ، پوزیشن بہترہی ہو گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
بندش رجعت دونوں معاملات ہو سکتے ہیں اس طرح ہر معاملے میں رکاوٹ آنا آپ کے لئے بہتر نہیں ہے۔ شاید پورا گھر ہی صحت کے کسی حوالے سے پریشان ہو، بہرحال صدقہ شروع کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
قوت فیصلے کی شدید کمی نظر آتی ہے۔ آپ جس طرف جا رہے ، وہ راستہ بالکل بھی ٹھیک نہیںہے۔ آپ کو استخارے کی مدد لینا ضروری ہیّ اس کے بغیر بالکل نہ چلیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اولاد کا معاملہ اس وقت زیادہ مناسب دکھائی نہیں دے رہا۔ نہایت ہی سوچ سمجھ کر چلنے کی ضرورت ہے اور کوئی بھی کام غصہ سے نہیں عقل سے کرنے کی ضرورت ہے۔ بہت خیال کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج کا دن مہربان ہے۔ مشتری جو تمام ستاروں کا بادشاہ ہے۔ زائچے میں موجود ہر معاملے میں پاور دے رہا ہے۔ آپ کو اس وقت اپنے حوالے سے مناسب قدم اٹھانا بہتر رہے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی اپنے کام میں اس وقت تبدیلی لائیں گے ان کے لئے وہ مناسب نہیں ہے۔ اس وقت انتظار کرنا بہتر رہے گا۔ اگر آپ نے جلد بازی کی تو بڑا نقصان ہو سکتاہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کے لئے آج بھی بڑا اچھا دن ثابت ہو گا۔ مالی طور پر بھی خوشی کی خبر ہے اور جو پریشانی تنگ کر رہی تھی۔ وہ بھی ان شاء اللہ غیبی انداز سے کم ہو جائے گی۔