39

اورنج ٹرین کا ٹیسٹ رن شروع کرنے کا منصوبہ ایک مرتبہ پھر ملتوی

Spread the love

لاہور(سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین پر ایک اور یوٹرن لے لیا ‘آج

(منگل )سے اورنج ٹرین کا ٹیسٹ رن شروع کرنے کا منصوبہ ملتوی کردیا ۔ذرائع

کے مطابق اورنج ٹرین کا ٹریک مکمل تیار نہ ہونے پر ٹیسٹ رن کا منصوبہ موخر

کر دیا ہے۔ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے ٹیسٹ رن کیلئے نئی تاریخ دے دی ۔ اورنج

ٹرین کا باقاعدہ ٹیسٹ رن کا آغاز 28 اکتوبر سے ہوگا۔ ٹریک مکمل نہ ہونے سے

علی ٹاون سے ڈیرہ گجراں تک ٹرین چلانا ناممکن ہے ذرائع کے مطابق چینی

کمپنی سی آر نورنکو نے الیکٹریکل اور مکینیکل کاکام مکمل نہیں کیا ۔