42

میانوالی ، ایمبولینس اور ٹرالے میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

Spread the love

میانوالی(بیورورپورٹ)ضلع میانوالی میں ملتان روڈ پر ہیڈ پکہ کے قریب

ایمبولینس اور ٹرالے میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 9 ا فر ا د جاں

بحق ہوگئے ۔ابتدائی معلومات کے مطابق تصادم سے ایمبولینس میں نصب گیس کا

سلنڈر پھٹ گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق

ایمبولینس میں 9 افراد سوار تھے ۔امدادی ٹیموں نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی

جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور نعشوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال میانوالی

منتقل کیا ،اطلاعات کے مطابق ایمبولینس نمبر۔ LEF.17_7212 بھکر سے مریض

کو راو لپنڈی لے جارہی تھی جس میں 3 بچے ،3 عورتیں اور 3 مرد سوار تھے۔

جاں بحق ہونیوالوں میں ڈرائیور غلام حسین، محمد ندیم اور محمد نوید اپنی والدہ

تاج بی بی کو اسلام آباد ہسپتال لے کرجارہے تھے، دیگر افرادمیں تاج بی بی کی

بیٹی مریدا بی بی اور نواسی صبا بی بی ،جویریا بی بی اور صبا بی بی کے دو

بچے انشال اور ایان شامل تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حادثے میں

قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں

نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حادثے کی وجوہات کاتعین

کر کے غفلت کے ذمے داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔