44

بھارت کا جنگی جنون ایک وارمیں ٹھس، امن کی بھیک مانگنے پر مجبور

Spread the love

مظفرآباد،راولپنڈی،آٹھمقام (جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کا جنگی جنون

پاک فوج نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کو گزشتہ روز لائن آف کنٹرول

پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے پر منہ توڑ جواب دیتے ہوئے امن کی بھیک

مانگنے پر مجبور کر دیا، جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف

کے پاکستان میں ایل او سی کے پار تین دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے

کے دعوے کو انتہائی مایوس کن اور بھونڈا جھوٹ قرار دیتے ہوئے عالمی

مبصرین سیمت بین الاقوامی میڈیا کو ان علاقوں کا دورہ کرنے کی دعوت دیدی.

یہ بھی پڑھیں: بھارتی آرمی چیف کا خفیہ معلومات لیک ہونے پر پاکستان سے شکست کا اعتراف

رات گئے اپنے ایک ٹوئٹ میں انکا کہنا تھا بھارت ایسی بے سروپا باتوں سے

دراصل گزشتہ روز سیز فائر کی خلاف ورزی پر اپنی خفت مٹانے اورعالمی

برادری کو گمراہ کر نے کی کوشش کر رہا ہے لیکن پاک فوج اب ایسا نہیں ہونے

دے گی-

بھارتی سورما امن کی بھیک مانگنے پر مجبور

قبل ازیں بھارتی افواج نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی

مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے

میں پاک فوج کا ایک سپاہی اور پانچ شہری شہید اور پاک فوج کے دو جوان اور

تین شہری زخمی ہوگئے، پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرکے 9 بھارتی

فوجیوں کو واصل جہنم پہنچانے سیمت کئی ایک زخمی اور دو بھارتی بنکرز تباہ

کر دیئے جس پر مزید جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے بھارتی نام نہاد

سورمائوں نے سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگنا شروع کر دی-

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

پاکستانی دفتر خارجہ نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی

کمشنر گورو اہلوالیہ کو طلب کرکے شہری شہادتوں کے واقعہ پر شدید احتجاج

کرتے ہوئے خبر دار کیا کہ ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں-

اب بھارت کو جارحیت پر ایسے ہی جواب ملیں گے، پاک فوج

قبل ازیں اتوار کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا کو

بتایا بھارتی افواج نے جوڑا، شاہکوٹ اور نوشیری میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور

شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی لانس

نائیک زاہد اور پانچ شہری شہید، پاک فوج کے دوجوان اور تین شہری زخمی

ہوگئے۔ پاک فوج کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے

میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی جبکہ دو بھارتی بنکرز تباہ ہوگئے۔

زخمی ہستپال منتقل، علاج جاری

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا بھارت مبینہ

کیمپوں کے جعلی دعوئوں میں جان ڈالنے کیلئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا

رہا ہے، بھارتی بلااشتعال کارروائی کے باعث زخمی ہونیوالوں کو ڈسٹرکٹ

ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

عالمی مبصرین، میڈیا کو دورے کی دعوت

اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین برائے بھارت و پاکستان اور مقامی و غیر ملکی

میڈیا نمائندگان کو آزاد کشمیر میں مکمل رسائی حاصل ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر

میں انہیں یہ آزادی حاصل نہیں۔ وہ کسی بھی وقت صورتحال کا جائزہ لے سکتے

ہیں- بھارت کا جنگی جنون

پاک فوج اپنے شہریوں کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی

میجر جنرل آصف غفور نے اس بار واضح الفاظ میں بھارت اور اس کی فوج کو

متنبہ کیا کہ اسے اب جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا ہمیشہ بھرپور جواب

ملے گا۔ پاک فوج لائن آف کنٹرول کیساتھ وہاں آباد شہریوں کی مکمل حفاظت

کرے گی اور بھارتی فوج کو اپنے اقدام پر بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

بھارتی فوج کو سفید پر چم لہرانے پہلے سوچنا چاہیے تھا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی اپنے ہلاک و زخمی فوجیوں

کو اٹھانے کی کوششیں کرتے ہوئے سفید جھنڈالہرانا پڑا، بھارتی فوج کواشتعال

انگیزیوں سے پہلے یہ سوچنا چاہئے تھا۔ بھارتی میڈیا جھوٹے پروپیگنڈے میں

مصروف ہے، بھارت اخلاقی جرات سے پاک فوج کی جوابی کارروائی کے

نقصانات سامنے لائے۔ مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال تک رسائی دینے کی بھی

جرات کرے۔ بھارت کا یہ جھوٹا دعویٰ بھی اپنے انجام تک پہنچے گا اوربھارتی

میڈیا بھی پاکستانی میڈیا سے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنا سیکھے۔

بلااشتعال فائرنگ سے ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں 43 دکانیں، 53 مکان،

6 گاڑیوں اور 3 موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا۔ بھارتی فوج نے 19 اور 20

اکتوبر کو ایل او سی پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی تھی-

وزیراعظم عمران خان کا منہ توڑجواب پر پاک فوج کو سلام

وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی

آزاد کشمیر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے

ہوئے بھارتی سیکیورٹی فورسز کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کی جرات و

بہادری کی تعریف کی اور انہیں شاباش دی اور سلام پیش کیا۔

جانی نقصان پر اظہار افسوس،زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا

وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب

سے آزاد جموں و کشمیر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ

میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں

شہید ہونیوالے معصوم شہریوں اور پاک فوج کے جوان کے درجات کی بلندی،

اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی-

بھارت کا جنگی جنون