45

بی جے پی سیاسی مفادات کیلئے پاکستان کا نام لینا بند کرے، دفتر خارجہ

Spread the love

اسلام آباد (جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے سیاسی مفادات کے حصول کیلئے بھارتی حکمران

جماعت پاکستان کا نام استعمال کرنا بند کرے۔

بی جے پی کے پَلے پاکستان کی مخالفت کے علاوہ بھی کچھ ہے؟

گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ریاست ہریانہ اور

مہاراشٹرا میں پاکستان مخالف تقاریر اور پراپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے

کہا بھارتی انتخابی ریلیوں میں پاکستان کا بار بار نام لیا جا رہا ہے۔ پاکستان پر

دہشتگردی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اب سوال ہو رہا ہے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے

پی) کے پاس پاکستان کی مخالفت کے علاوہ بھی کچھ ہے؟

پانی روکنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں: ڈاکٹر محمد فیصل

ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا مزید کہنا تھا پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکیاں دی

جا رہی ہے۔ کرتارپور راہداری کھولنے کے فیصلے کا کریڈٹ بھی لینے کی

کوشش کی جا رہی ہے،تاہم اب سیاسی مفادات کیلئے پاکستان کے نام کا استعمال

بند ہونا چاہیے۔

یاد رہے کانگریس رہنما اکھلیش پرتاب سنگھ نے ہریانہ اور مہاراشٹرا میں انتخابات

کے موقع پر سرحد پار کارروائی کے دعوے کو مو دی کی سیاست قرار دیا اور

کہا ہر بار الیکشن سے قبل سرحد پار کارروائی کا ڈرامہ کرنے سے لگتا ہے

بھارتی فوج مودی کے ہاتھوں سیاسی کٹھ پتلی بن کر رہ گئی ہے۔

انکا کہنا تھا ملک میں جب بھی انتخابات ہوتے ہیں، سرجیکل سٹرائیک کا ڈھونگ

رچایا جاتا ہے جو دراصل بھارت کے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کا حربہ

ہے-

کانگریس رہنما کا مزید کہنا تھا بھارتی فوج کی کارروائی کا علم نہیں، ہاں اتنا

معلوم ہے ہریانہ اور مہاراشٹرا میں انتخابات ہورہے ہیں اور ہر بار انتخابات سے

پہلے بی جے پی کی جانب سے فائدہ حاصل کر کیلئے ایسے دعوے معمول ہیں۔