55

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
مالی طور پر اس ہفتے آپ کی مشکلات کم ہو رہی ہیں۔ غیر متوقع ذرائع آپ کو آسانیاں دیں گے، جو لوگ بندش وغیرہ محسوس کر رہے تھے وہ اس سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس ہفتے سفر کے متعلق بھی بہتری اور آسانی ملے گی۔ کاروباری حضرات بھی کافی عرصے کے بعد اب شاندار پوزیشن دیکھیں گے اور خواہشمند افراد کا رشتہ بھی طے ہوگا۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
ابھی کسی بھی قسم کی خرید و فروخت میں خاص دلچسپی نہ لیں۔ خاص طور پر پراپرٹی وغیرہ کے معاملے میں، ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے، جو لوگ اچھے وقت کا انتظار کر لیں گے تو وہ فائدے میں رہیں گے۔ فی الحال جلد بازی سے کام نہ لیں اور اولاد کے حوالے سے کوئی بڑا فیصلہ نہ کریں ،خانگی مسئلے سے بھی دور رہیں اور رشتے وغیرہ بھی دیکھ بھال کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
نوکری وغیرہ میں خاص دلچسپی اور محنت کی اشد ضرورت ہے بعض افراد کی نوکری جا سکتی ہے۔ بس دعا کریں کہ بچت ہو جائے،جن لوگوں نے اپنا کام کرنا ہے وہ شروع کر سکتے ہیں۔ اپنے کام میں فائدہ ہے،جو لوگ روز گار کے حصول کے لئے سفر کرنا چاہتے ہیں، وہ کر سکتے ہیں، کامیاب رہیں گے۔ اس ہفتے بیرون ملک سے آپ کے لئے اچھی خبریں آ رہی ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
آپ نے ماضی میں اپنی غلطیوں کی وجہ سے بڑے مالی نقصان کئے ہیں۔ اب مزید اس کی گنجائش نہیں ہے۔ ایسا کیا تو شاید برسوں اس نقصان کو پورا نہ کر پائیں۔ اس لئے بار بار وارننگ دی جا رہی ہے کہ اپنے تمام معاملات اور قبلہ درست رکھیں۔ سچے دل سے توبہ کر کے اپنے سارے معاملات میں اصلاح کر لیں تو پھر آنے والے دن آپ کے لئے بدل جائیں گے۔ ابھی وقت ساتھ دے رہا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
رشتے وغیرہ میں بندش والی صورتحال دکھائی دے رہی ہے۔ آپ سورۃ مریم پڑھا کریں تاکہ کوئی بھی مسئلہ تنگ نہ کرے،جلد بازی میں معاملات طے نہ کریں اور نا ہی پسند کی شادی کرنے کی کوشش کریں۔ کامیابی کے امکانات کم ہیں۔ اس ہفتے روز گار کا خانہ پاور فل ہے۔ آپ کی توجہ اگر اس طرف رہی تو امید ہے کہ سابقہ تمام نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہو جائے گا، ان شاء اللہ۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
صحت کا صدقہ دیں۔ بے حد ضروری ہے۔ آپ خود ہی نہیں آپ کا پورا گھرانہ رجعت میں آیا ہوا ہے۔ صدقے سے بچت رہے گی، جن لوگوں نے روزانہ 1000 مرتبہ اسم ’’اللہ‘‘ پڑھا اور کثرت سے درود شریف کا ورد کیا وہ بہت جلد اس سے نکل جائیں گے۔ فی الحال اپنی نظر بھی اتاریں ،اپنے دل کے معاملات بھی جلد سے جلد ٹھیک کر لیں۔ ناجائز قسم کی دوستی بے حد مہنگی پڑے گی خیال کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
آپ کی ایک اہم خواہش پوری ہو رہی ہے اور جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کے امکانات بھی روشن ہیں۔ بلاک رقم کا حصول بھی ممکن ہے،جو لوگ کاروبار میں وسعت کا سوچ رہے ہیں، وہ سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ اس ہفتے اولاد کے مستقبل کے حوالے سے اچھی خبریں مل رہی ہیں، نیا رشتہ بھی طے ہونے کا امکان ہے،ناراض لوگوں سے صلح بھی ہو سکتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
بندش والی کیفیت ہے۔ نحوست دینے والے ستاروں نے آپ کے زائچے کو گھیر رکھا ہے۔ آپ سورۃ قلم کی آخری دو آیات کی صبح و شام تلاوت کریں۔ ’’یا حی یا قیوم‘‘ کا دن میں پانچ سو بار ورد بھی کریں۔ یاد رکھیں کہ سازشی لوگ اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔آپ خاموشی اور حکمت عملی سے چلیں گے تو محفوظ رہیں گے،دس غریبوں کو کھانا بھی ضرور کھلائیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
اس وقت زحل زائچے میں موجود ہے۔ قدم قدم پھونک کر رکھنے کی اشد ضرورت ہے اور روزانہ کے حساب سے حسب توفیق صدقے کا عمل بھی جاری رکھیں اور ساتھ ساتھ اپنی نظر بھی اتاریں۔ مخالفین سے دور رہیں ،اپنے دل کی بات کسی سے ہرگز نہ کریں۔ اولاد کے حوالے سے بھی آ جکل بلا وجہ کی ٹینشن کا اندیشہ ہے۔ غصہ کم کریں اور اللہ پاک سے دعا زیادہ کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
شادی شدہ افراد خاص طور پر اپنے دل کے معاملات قابو میں رکھیں ورنہ بڑی مشکل میں آ سکتے ہیں۔ اس وقت ان کے گھر والوں کو ان کی زیادہ ضرورت ہے۔ اس طرف توجہ دیں اور فوری طور پر اپنی اصلاح کریں۔ ان دنوں رجعت والا ستارہ بھی موجود ہے۔ جو آپ کے سیدھے معاملات کو بھی الٹا کر دے گا۔ آپ راشن کی صورت میں صدقہ دے کر اپنی حفاظت کر سکتے ہیں ،ان شاء اللہ سب بہتر ہی ہو گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
ایک شخص آج کل آپ کے زیادہ قریب ہے۔ اس سے دھوکہ کھا سکتے ہیں۔ وارننگ دی جا رہی ہے کہ فوری طور پر اس سے دوری اختیار کرلیں اور اپنی عزت کا خاص طور پر خیال رکھیں۔ اس میں آپ کی غلطیاں زیادہ دکھائی دے رہی ہیں۔ یاری دوستی خاص طور پر آپ کے لئے اچھی نہیں ہے، جو لوگ من پسند جگہ شادی کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں۔ وہ اپنے ساتھ ظلم کر رہے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
آپ کو اپنوں کی جانب سے مخالفت کا اندیشہ رہے گا،جو کام کرنا چاہ رہے ہیں، وہ بھی عین موقع پر آکر رک سکتا ہے۔ اس وقت مالی طور پر بھی خود کو کمزور محسوس کریں گے۔ ان تمام مسائل کا حل رجوع الٰہی ہے، اس کے لئے سچی توبہ اور اپنے دل کے تمام معاملات کو قابو میں رکھنے کی اشد ضرورت ہے، ناجائز آمدن ناجائز تعلقات آپ کے لئے بے حد مشکلات کھڑی کر دیں گے؟بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔