55

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اپنے تمام معاملات میں کافی بہتری محسوس کریں گے اور جن لوگوں سے رقم وغیرہ کے حوالے سے مسئلہ چل رہا ہے۔ وہ بھی اب آپ کے حق میں ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
خرابی کسی کام میں کیوں نہ ہو۔ اب دور ہونے جا رہی ہے جو لوگ اپنے روزگار کو لے کر پریشان تھے۔ وہ اب دوپہر کے بعد ہی کافی بہتری محسوس کرنے لگیں گے۔ ان شاء اللہ

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
بندش وغیرہ سے بالکل آزاد ہو گئے ہیں۔ اب صورت حال آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ اپنی سستی اور لاپرواہی کو اب قسمت پر مت ڈالیں۔ صرف محنت کرنے پر یقین رکھیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
حالات میں غیر متوقع تبدیلی کا عمل شروع ہو گا۔ آپ جس بات کی کافی دنوں سے خواہش کر رہے تھے۔ وہ اب پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ سب اچھا ہو گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
سفر بسلسلہ روزگار آپ کے حق میں اچھا رہے گا۔ آپ کو اس میں بڑا مالی فائدہ بھی ملے گا۔ کاروباری حضرات کے لئے خاص طور پر اس میں بہت کچھ ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کسی بھی ایسے کام میں ہرگز ہاتھ مت ڈالیں جس کے بارے میں جانتے نہ ہوں۔ آپ کو ان دنوں ایک مرتبہ پھر زحل کی نحوست کا سامنا ہیّ اس لئے صدقہ کی اشد ضرورت ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
مسلسل ٹینشن اپنے سر سوار کی ہوئی ہے۔ اس وقت آپ کو کوئی پریشانی نہیں بس دوسروں کے مسئلے وجہ بنے ہوئے ہیں۔ آج کا دن کسی غریب کو کھانا کھلانے کا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ سورۃ ملک کی تلاوت روزانہ کریں۔ اپنے سابقہ گناہوں کی معافی مانگیں اور اپنی یاری دوستی سے دور رہنا بہتر ہو گا جو لوگ بیمار ہیں وہ 100مرتبہ اللہ پڑھا کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کی ایک اہم مشکل آپ کی کسی نیکی کی وجہ سے ختم ہو گی۔ آپ اگر اپنے تمام معاملات کو مکمل ٹھیک کرلیں تو سب کچھ ہی بہتر ہو جائے گا۔ بس سچی توبہ کرنے سے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
بلاک رقم کی واپسی کا امکان ہے جو لوگ اس وقت مالی طور پر پریشان ہیں ان کے لئے اچھی خبر ہے۔ البتہ اپنوں کے ساتھ اور وراثتی امور میں جھگڑے کا اندیشہ ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کسی بھی ایسے معاملے کو لے کر پریشان نہ ہوں جس کا تعلق کسی دوسرے سے ہو۔آج اگر بات نہ چھوڑی تو مسئلہ مزید بڑھ سکتا ہے۔ صرف اپنے کاموں پر توجہ دیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
تھوڑے دن صبر کر لیں اور اپنے تمام معاملات کا از سر نو جائزہ لیں جہاں غلطی محسوس ہو اس کی فوراً اصلاح کریں اگر آئندہ آپ نے اچھے دن دیکھنے ہیں تو۔