38

شام آپریشن،ترک صدر کاامریکی نائب صدر سے ملاقات سے انکار

Spread the love

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر طیب اردوان نے شمالی شام میں کرد ملیشیا

کیخلاف جاری ترک آپریشن پر بات کرنے کیلئے آنیوالے امریکی نائب صدر

مائیک پنس اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کے امکان کو رد کردیا۔

برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر اردوان کا کہنا تھا کہ میں اپنے مؤقف

پر کھڑا ہوں، ان لوگوں سے ملاقات نہیں کروں گا، امریکی نائب صدر اور وزیر

خارجہ آئیں گے تو ترک ہم منصب ان سے ملاقات کریں گے، جب امریکی صدر

ٹرمپ آئیں گے تو ان سے میری بات ہوگی۔