35

گجرات، شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی،2جاں بحق، دفاتر، دکانیں جل کر خاکستر

Spread the love

گجرات (بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق امیدوار صوبائی

اسمبلی حاجی اورنگزیب بٹ کے بھمبر روڈ پر واقع علینا شاپنگ پلازہ میں ہولناک

آتشزدگی نے سینکڑوں دوکانیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیں آتشزدگی کے اس

واقعہ میں 15سالہ لڑکی اور ایک خاتون دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئیں۔ بچی کی

والدہ شدت غم سے نڈھال اور اسے بار بار غشی کے دورے پڑتے رہے تین شدید

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ہنگامی بنیادوں پر

آپریشن کے دوران سو سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا گیاریسکیو کا ایمرجنسی

نمبر خراب ہونے کے باعث شہریوں کو معلومات کے حصول کیلئے ذہنی اذیت کا

سامنا کرنا پڑا صبح سویرے 7بجے کے قریب لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے

ضلعی انتظامیہ ‘ ریسکیو1122اور پولیس سمیت دیگر امدادی ادارے تقریبا 8سے

10گھنٹے تک آپریشن میں مصروف رہے اس موقع پر بھمبر روڈ پر ٹریفک نظام

معطل رہا۔ علینا شاپنگ مال میں آتشزدگی کے باعث8 منزلوں پر واقع سینکڑوں

دوکانیں بھی لپیٹ میں آ گئیں آگ اور دھویں کے بادل آسمان چھوتے رہے شاپنگ

مال میں ہر طرف خریداری کیلئے آنیوالی مرد خواتین اور بچوں کی چیخ و پکار

گونجتی رہی دوکانوں میں موجود اربوں روپے مالیت کے ملبوسات ‘ جوتے ‘

الیکٹرانکس ‘ فرنیچر کا سامان ‘کراری ‘ ہینڈ کرافٹ سمیت مختلف ملٹی نیشنل

کمپنیوں کی فرنچائز کا اربوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا شاپنگ پلازہ

میں واقع درجنوں فلیٹس بھی آتشزدگی کی زد میں آ گئے ضلعی انتظامیہ ‘ ریسکیو

1122کے فائر فائٹرز گھنٹوں آگ میں محصور لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے

آپریشن میں مصروف رہے سو سے زائد افراد کو بحفاظت نکالا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر

نے بتایا کہ بھمبر روڈ پر واقعہ علینا سنٹر بیسمنٹ، تین کمرشل، چار رہائشی فلور

ز سمیت آٹھ منزلہ ہے مبینہ طور پر آگ بیسمنٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی جس

نے پورے پلازہ کو لپیٹ میں لے لیا تاہم انکوائری ٹیم اپنی تحقیقات کے بعد آگ

لگنے کی وجوہات کا حتمی تعین کرے گی انہوںنے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے

ہی ریسکیو 1122گجرات کے ساتھ گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور منڈی بہاوالدین سے

بھی فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا اور مجموعی طور پر 23فائر ٹینڈرز نے آگ

بجھانے میں حصہ لیا۔