42

ہرسنگین جرم دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا، سپریم کورٹ

Spread the love

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ نے دہشتگردی کے مجرم کالے خان کورہا

کر دیا،چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہکا کہنا ہے کہ ہر سنگین جرم

دہشتگردی کے زمرے میں نہیں آتا۔بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم

کورٹ کے تین رکنی بینچ نے دہشتگردی کے مجرم کی عمر قید کیخلاف اپیل کی

سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے دہشتگردی کے مجرم کالے خان کورہا کر دیا۔کالے

خان نے عدالتی احاطہ میں مخالف غلام محمد کو قتل کیا تھا۔ کالے خان کو ٹرائل

کورٹ نے سزائے موت اور ہائیکورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی جس

کیخلاف اس نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔چیف جسٹس پاکستان آصف سعید

کھوسہ نے ریمارکس دئیے کہ اس کیس میں قتل ذاتی دشمنی کی بنا پر ہوا، ہر

سنگین جرم دہشتگردی کے زمرے میں نہیں آتا، دہشتگردی کی تعریف پر اس ماہ

فیصلہ دینگے، دہشت گردی پر عدالتی تعریف سے بہت سے ابہام دور ہو جائیں

گے۔