48

آسٹریلیا میں 19 سال سے جیل میں قید شخص پل بھر میں ارب پتی بن گیا

Spread the love

پرتھ (جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) قید شخص ارب پتی

آسٹریلیا میں پولیس افسر کے قتل میں 19 سال قید کی سزا بھگتنے والے 74

سالہ ڈیوڈ ایسٹ میں بے گناہی ثابت ہونے پر حکومت کی جانب سے ملنے والی

زر تلافی کی رقم کے باعث ارب پتی بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: والدین کا بچوں کو “پیار، سرزنش” کرنا جرم

میڈیا رپورٹس کے مطابق 74 سالہ ڈیوڈ کو 1995ء میں پولیس افسر ونچسٹر کے

قتل کے الزام میں عمر قید سنائی گئی تھی۔ ڈیوڈ ایسٹ مین نے پولیس کو ایک

مقدمے کے حل نہ ہونے پر دھمکیاں دی تھیں جو بعد ازاں ڈیوڈ ایسٹ مین کی

گرفتاری کا باعث بنیں۔

بے گناہی ثابت کرنے کیلئے ڈیوڈ کی طویل جدوجہد

ڈیوڈ ایسٹ مین نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے عدالتی فیصلے کیخلاف

1999ء، 2000ء، 2001ء، 2005ء اور 2008ء میں درخواستیں دائر کی تھیں

تاہم یہ تمام درخواستیں مسترد ہوگئی تھیں۔ ڈیوڈ ایسٹ نے ہمت نہ ہاری اور

2014ء کو ایک بار پھر درخواست دائر کی اور اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں

کامیاب ہوگئے-

حکومت کو 4.8 ملین امریکی ڈالر زرتلافی کا حکم

عدالت نے ملزم کو رہا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومت کو حکم دیا کہ ڈیوڈ

کو 4.8 ملین امریکی ڈالر بطور زرتلافی ادا کیا جائے۔ قبل ازیں ڈیوڈ ایسٹ کے

وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان 19 برس میں زندگی کی تمام رنگینیوں سے

محروم رہا، وہ اپنا خاندان نہیں بنا سکا، کیریئر سے محروم رہا اور اس دوران ان

کی والدہ اور دو چھوٹے بہن بھائیوں کا انتقال ہوگیا۔

کاش پاکستان میں بھی ایسا ہی نظام رائج ہوتا جہاں کئی بے گناہ قیدی اپنی بے

گناہی ثابت کرنے کیلئے عدالتوں سے انصاف کے متمنی ہیں جبکہ کئی ایک قیدی

بے گناہی ثابت کرنے کے باوجود زرتلافی تو دور کی بات حکومت کی جانب

سے ان سے معذرت کرنے کا بھی نہیں سوچ سکتے،

قید شخص ارب پتی