63

برطانوی شاہی جوڑے کے شیڈول میں تبدیلی، دورہ چترال آج، انتظامات مکمل

Spread the love

اسلام آباد، لندن (جتن آن لائن سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) شہزادہ ولیم،کیٹ مڈلٹن

پاکستان کے دورے پر آئے معزز برطانوی شاہی مہمان شہزادہ ولیم اور ڈچزآف

کیمبرج کیٹ مڈلٹن کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی، برطانوی شاہی جوڑا آج

چترال جائے گا جہاں وہ مقامی افراد کیساتھ ملاقاتیں کرنے سمیت شمالی علاقہ

جات کے پرفضا مقامات کا دورہ بھی کرے گا۔

صدر، وزیراعظم سے ملاقاتیں

برطانوی شاہی مہمان جوڑے نے گزشتہ روز انتہائی مصروف گزارا انہوں نے

صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کیں،باہمی

دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایوان صدر پہنچنے پر صدر مملکت عارف علوی جبکہ وزیراعظم ہاؤس آمد پر

عمران خان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ صدر عارف علوی اور شہزادہ ولیم

کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی تو ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن اور

صدر مملکت کی اہلیہ آپس میں تبادلہ خیالات کرتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شاہی جوڑے کا پاکستان آمد پرشاندار استقبال

مختصر ملاقات کے بعد معزز مہمان وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں ڈچز آف

کیمبرج کیٹ مڈلٹن مسکراتی ہوئیں گاڑی سے اتریں اور وزیراعظم عمران خان

سے ہاتھ ملایا، شہزادہ ولیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سفید شلوار قمیض اور سیاہ

ویس کوٹ میں ملبوس وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر شاہی مہمانوں کے چہرے خوشی سے تمتما رہے تھے۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانے کا

اہتمام کیا گیا جس میں معاون خصوصی زلفی بخاری، فردوس عاشق اعوان ثانیہ

نشتر، شیریں مزاری، شفقت محمود کے علاوہ برطانوی ہائی کمیشن کے افسران،

اعلی سول اور فوجی افسران بھی شریک ہوئے۔

سکول کا دورہ، بچوں سے گپ شپ، نظام تعلیم پر بریفنگ لی

برطانوی شہزادہ ولیم اور اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن نے گرلز ہائی سکول

اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں شاہی جوڑے نے سکول کے مختلف شعبوں کا جائزہ

لیا۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن سکول میں بچیوں میں گھل مل گئے، شاہی جوڑے

نے سکول میں ریاضی کی کلاس کا معائنہ کیا، شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن

نے سکول کے مختلف حصے دیکھے۔ سکول انتظامیہ نے شاہی جوڑے کو سکول

سے متعلق بریفنگ بھی دی، شاہی جوڑے کو پاکستان میں نظام تعلیم سے متعلق

بریف کیا گیا۔

برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان اور برطانیہ کو مزید قریب
لائیگا، باہمی تعلقات مضبوط بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا، برطانوی میڈیا

برطانوی شہزادہ ولیم اور ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان برطانوی

میڈیا کی توجہ کا بھی مرکز بن چکا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی

شاہی جوڑے کا دورہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بحال کرنے کی وزیراعظم

عمران خان کی کوششوں میں مدد گار ثابت ہوگا۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے لکھا کہ لیڈی ڈیانا کے پاکستان کیساتھ قریبی تعلقات

کے باعث یہ دورہ شہزادہ ولیم کیلئے جذباتی نوعیت کا حامل ہے۔ آنجہانی کوئین

ڈیانا سے قربت کی وجہ سے سابق کرکٹ سٹار اور وزیراعظم پاکستان عمران

خان بچپن سے شہزادہ ولیم کو جانتے ہیں۔

ڈچزآف کیمبرج کا لباس مسلم روایات کا احترام کا عکاس

برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط

بنانے، پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور بریگزٹ بحران کے وقت برطانیہ

کیلئے بین الاقوامی تعلقات کی بہتری میں معاون ثابت ہوگا۔

Prince William & Kate Middleton Trip in Pakistan

ڈچز آف کیمبرج کے لباس پر تبصرہ کرتے ہوئے برطانوی اخبار نے لکھا

انہوں نے ایک مسلمان ملک کی روایات کا احترام کرتے ہوئے لباس کا انتخاب

کیا۔ جس سے ماضی میں آنجہانی لیڈی ڈیانا کے پاکستان کے دوروں پر پہنے

گئے ملبوسات کی یاد تازہ ہوگئی۔

شاہی جوڑے کا دورہ تاریخی تعلقات کی کڑی، تھامس ڈریو

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے

برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کو دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی

تعلقات کی کڑی قرار دیا۔

شہزادہ ولیم،کیٹ مڈلٹن