71

سات سو پچاس (750) روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن اکنامک رپورٹ ) قرعہ اندازی نتائج

قومی بچت مرکز کے زیرِ اہتمام سات سو پچاس (750) روپے مالیت والے انعامی

بانڈز کی 80 ویں قرعہ اندازی منگل 15 اکتوبر2019 کے روز ہو ئی اور نتائج کا

اعلان کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں: پندرہ ہزار روپے مالیتی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی

قرعہ اندازی میں انعامی بانڈز کی پالیسی اور قواعد و ضوابط کے مطابق پہلے،

دوسرے اور تیسرے انعام کے حق داروں کے پرائز بانڈز نمبروں کی فہرست

جاری کردی جس کے مطابق پہلے انعام کا خوش نصیب بانڈ نمبر 378562

حکومت پاکستان کی طرف سے 15 لاکھ روپے کا حق دار ٹھہرا، دوسرے انعام

کیلئے تین خوش نصیب بانڈز نمبر 296432 ، 512602، 813469 5،5 لاکھ

روپے انعام کے حق دار ٹھہرے ، تیسرے انعام کے حق دار ٹھہرنے والے خوش

نصیب 1696بانڈ نمبر 9300 روپے انعام کے حق دار ٹھہرے-

دیکھیئے قرعہ اندازی میں انعام پانے والے 750 روپے مالیت والے بانڈ نمبروں کی مستند فہرست

سات سو پچاس روپے مالیت والے انعامی بانڈر کی سیریز کی 15 اکتوبر2019

کے روز ہونیوا لی قرعہ اندازی میں مجموعی طور پر 1700 انعامات دیے گئے قومی بچت مرکز

کے زیراہتمام انعامی بانڈز کے انعامات کی رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان سے

وصول کی جا سکتی ہے-

یاد رہے 7،500 اور 25،000 روپے مالیت والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی

یکم نومبر 2019 کو بالترتیب لاہور اور ملتان میں ہوگی- انعامی بانڈز کسی بھی

قومی سرکاری، کمرشل بینکوں یا پرائیوئٹ لائسنس ہولڈر ڈیلرز سے خریدے جا

سکتے ہیں

قرعہ اندازی نتائج