50

کشمیر صورتحال،مہاتیرمحمد کابھارت کیساتھ تجارتی معاملات پرنظرثانی کااعلان

Spread the love

کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک ) اقوام متحدہ میں کشمیر کی صورتحال پر بھارت پر

تنقید کے بعد ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے بڑا قدم اٹھاتے ہو ئے بھارت

کیساتھ تجارتی معاملات پر نظر ثانی کا اعلان کر دیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے

کے مطابق ملائیشین وزیراعظم نے کہا ہے بھارت سے تجارتی معاملات پر

نظرثانی کی جائیگی، بھارت سے تجارت محدود کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مہاتیرمحمد کا کہنا تھا ہم جانتے ہیں انڈیا ہمیں بھی سامان برآمد کر رہا ہے، یہ

کوئی یکطرفہ تجارت نہیں بلکہ یہ دونوں طرفہ تجارت ہے۔خبر رساں ادارے

رائٹرز کے مطابق ملائیشیا کے حکومتی اور صنعتی ذرائع نے گزشتہ ہفتے انہیں

بتایا تھا کہ نئی دہلی ملائیشیا سے ناریل کے تیل کی درآمد محدود کرنے کے ذرائع

پر غور کر رہا ہے،ان کے بقول یہ اقدام مہاتیر محمد کی اقوامِ متحدہ کے جنرل

اسمبلی اجلاس میں کشمیر سے متعلق تقریر کے سلسلے میں اٹھایا جا رہا ہے جس

میں ملائیشین وزیرِ اعظم نے کہا تھا بھارت نے کشمیر پر حملہ کر کے قبضہ کیا

ہوا ہے۔